ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان ٹیم جیت کی راہ تکتی رہ گئی، بھارت 6 رنز سے جیت گیا

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم جیت کی راہ ہی تکتی رہ گئی۔ بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیتنے کی دوڑ سے تقریباً باہر کر دیا ہے۔  قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ لائن بھی ناکام رہی اور پوری ٹیم 19 اوور میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تاہم 120 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوور 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بناسکی۔

بھارت سے جیتا ہوا میچ ہارنے پر شائقین کرکٹ پھٹ پڑے۔ شائقین نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو پوری بیٹنگ لائن تبدیل کردینی چاہیے اور بابر کو کپتانی چھوڑ نی چاہیے۔ شائقین کرکٹ کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے گیندیں روک کر دیگر بیٹرز پر دباؤ بڑھایا۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو بڑی سرجری کی ضرورت ہے، وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو منوقع دیا جائے۔ بھارت کے خلاف بڑے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئےمحسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا ہےکہ باہر بیٹھا نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے، اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں۔

Comments (0)
Add Comment