جمرود:فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی

جمرود کے علاقہ شاکس میں شدید فائرنگ کی گئی جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک فرد زخمی ہوگیا ہے۔

یہ واقعہ شاکس میں ملک تاج پمپ کے قریب پیش آیا ہے۔جدھر فائرنگ کی وجہ سے ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ ہی دوسرا فرد زخمی ہوا ہے۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی شخص کو جمرود ٹائپ ڈی ہسپتال میں فوری طور پر منتقل کردیا۔
پولیس نےاس واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment