خیبر پختونخوا:موبائل فون کے کلاس رومز میں استعمال پر پابندی

خیبر پختونخوا میں موبائل فون کے کلاس رومز میں استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

خیبر پختونخوا حکومت نے اسکول کے اوقات کار کے دوران کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے مراسلہ بھیج دیا ہے، انہیں جس میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکول سربراہان کو ہدایات جاری کی جائیں کہ موبائل فون کے استعمال پر کلاس رومز میں پابندی ہے۔مراسلے کے مطابق صبح کے وقت اسکول سربراہ تمام اسٹاف سے موبائل فون جمع کرے گا اور ایمرجنسی کی صورت ہونے پر لینڈ لائن نمبر پر عملہ رابطہ کرسکے گا۔

classroomsKhyber Pakhtunkhwamobile phonesخیبر پختونخواکلاس رومزموبائل فون
Comments (0)
Add Comment