اے وی ٹی خیبر کی بیسویں سالگرہ پر خیبر سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

پشاور: اے وی ٹی خیبر کی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں خصوصی سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیاجس کا افتتاح مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے مشیر سید فخر جہاں اور ڈی جی سپورٹس عبدالناصر خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس اہم موقع پر اے وی ٹی خیبر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب کی جھلکیاں

خیبر ٹی وی کے شاندار اسپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ کی چار ٹیموں خیبر اسٹوری، خیبر لیجنڈز، ڈی جی اسپورٹس اور ایتھلیٹکس ٹیم نے حصہ لیا۔ سنسنی خیز کرکٹ میلے میں کرکٹ کے شائقین اور خیبر فیملی نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

افتتاحی کلمات

اپنے افتتاحی خطاب میں، بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے پچھلی دو دہائیوں کے دوران پشتو میڈیا کے لیے نمایاں خدمات پیش کرنے پر اے وی ٹی خیبر کی تعریف کی۔ انہوں نے ایک فیملی چینل کے طور پر اس کے کردار پر زور دیتے ہوئے اپنی یادیں بھی شیئر کیں۔۔ انہوں نے کہا، ”اے وی ٹی خیبر ہمارے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، بہت سی پیاری یادوں کے ساتھ۔ میں انتظامیہ کو اس شاندار سنگ میل پر مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی مسلسل کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔”

سید فخر جہاں اور عبدالناصر خان کے ریمارکس

کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے مشیر سید فخر جہاں نے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ”اس طرح کے ایوینٹس اتحاد کو فروغ دیتے ہیں اور ایک صحت مند، فعال طرز زندگی کے لیے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ڈی جی سپورٹس عبدالناصر خان نے بھی کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اے وی ٹی خیبر کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”یہ تقریب نہ صرف اے وی ٹی خیبر کے لیے ایک اہم سنگ میل کا جشن ہے بلکہ ہمارے معاشرے میں کھیلوں کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ پوری ٹیم کو مبارکباد،’

20 ویں سالگرہ کی تقریبات کے لیے AVT خیبر نے خصوصی پروگراموں کی ایک سیریز ترتیب دی ہے، جس میں میوزک شوز، ڈرامہ سیریز، بچوں کے شوز، اور بہت کچھ شامل ہے، جو عید کے تیسرے دن سے نشر کیے جائیں گے۔ یہ سنگ میل نہ صرف چینل کی ماضی کی کامیابیوں کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ایک متحرک مستقبل کی طرف ایک قدم بھی ہے۔

Comments (0)
Add Comment