پاکستان کسی ملک کو فوجی اڈے نہیں دے رہا، ترجمان وزارت خارجہ

اسلام آباد (سیار علی شاہ) ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے بیان میں کوئی صداقت نہیں، پاکستان کسی بھی ملک کو دوسرے ملک کے خلاف اڈے نہیں دے رہا۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایران اور امریکہ دونوں کے ساتھ بہترین تعلقات ہے، امریکی وفد کے ساتھ دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔

دہشتگردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کی مزمت کی ہے، دہشتگردی افغانستان سمیت جہاں بھی ہوتی ہے پاکستان اسکی بھرپور مزمت کرتا ہے۔ اور یہ کہ پاکستان نے افغان عبوری حکام سے افغان سرزمین پر موجود دہشتگرد عناصر کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، اور امید کرتا ہے کہ افغان عبوری حکومت بین الاقوامی سے کیے گئے وعدے پورے کرے گا۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان سابق مشیر شہزاد اکبر کی طرف سے لگائے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے برطانیہ میں مقیم ہائی پروفائل شخصیات پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف غلط اور بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، ان میں سے کچھ افراد کا پاکستان میں دہشتگرد گروپس سے بھی لنکس ہیں، لیکن اس کے باوجود پاکستان نے کبھی کسی شخص یا گروپ کو بیرون ملک کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا۔

Comments (0)
Add Comment