پشاور:منشیات کی سمگلنگ ناکام،48 کلو گرام ڈرگز برآمد

پشاور میں منشیات کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا گیا،48 کلو گرام ڈرگز برآمد کرلئے گئے۔

پشاور میں منشیات سمگلروں کے خلاف محکمہ ایکسائز کی کاروائیاں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی طرف سے دو بڑی کاروائیاں کی گئی ہیں جس میں مجموعی طور پر 48 کلو گرام ڈرگز برآمد کئےگئے ہیں۔محکمہ ایکسائز کے مطابق پہلی کارروائی محکمہ ایکسائز پشاور ریجن نے موٹر وے سروس روڈ پر کی۔ کارروائی کے دوران لوڈر سے 36 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم ارشد خان کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔

محکمہ ایکسائز کی طرف سے کی جانیوالی دوسری کارروائی ایچ گول چوک پر کی گئی۔ اس دوران گاڑی کی تلاشی کے دوران 12 کلوگرام منشیات برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دونوں کاروائیوں کے مقدمات ایکسائز پولیس سٹیشن پشاور ریجن میں درج کر دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز کی طرف سے کی جانیوالی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 48 کلو گرام ڈرگز برآمد کی گئی ہے.

Comments (0)
Add Comment