وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اساتذہ کی رکی ہوئی تنخواہیں ادا کردیں

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اساتذہ کی رکی ہوئی تنخواہیں ادا کردیں ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق نان فارمل اسکول کے اساتذہ کی 10 ماہ کی تنخواہیں ان کے اضلاع میں بھیج دی گئی ہیں۔صوبائی وزیرتعلیم کے مطابق اساتذہ کی تنخواہوں ودیگر واجبات 2 دنوں میں ادا کردیے جائیں گے۔یادرہے کہ وزیرتعلیم نے اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Comments (0)
Add Comment