شانگلہ دہشتگرد حملے کے لنکس افغانستان سے ملتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (سیار علی شاہ) ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بشام شانگلہ میں چینی باشندوں پر دہشگرد حملے کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ حملے کی منصوبہ سازی افغانستان میں ہوئی تھی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشگرد حملوں سے متعلق وقتا فوقتا شواہد مختلف چینلز کے ذریعے افغان حکام کے ساتھ شئیر کیا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغان عبوری انتظامیہ حملے میں افراد کے خلاف موثر کاروائی کرے گا۔

ترجمان افغان دفاع وزارت جے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان حکام کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو ازسر مسترد کرتا ہے، داعش سے متعلق الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں، افغان حکام دہشتگرد عناصر کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی وزارت خارجہ کا عمران خان یا دیگر قیدیوں سے متعلق بیان کو غلط رپورٹ کیا جارہا ہے، پاکستان اپنے قوانین اور قواعد کے مطابق قیدیوں کو ٹریٹ کررہا ہے، پاکستان کو اس حوالے سے کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں۔پاکستان امریکی ادارے کی رپورٹ کو مسترد کرتا ہے اور رپورٹ کو حقائق اور زمینی حقائق کے منافی سمجھتا ہے

Comments (0)
Add Comment