حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کرلیا

اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کرلیا۔  حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں پر بحث کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن ممبران کے ناموں پر اتفاق کرلیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کیا گیا جب کہ سندھ سے ممبر الیکشن کمیشن کے لیے نثار درانی جب کہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔ پارلیمانی کمیٹی کے درمیان اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد اب صدر مملکت نئے چیف الیکشن کمشنر کے نام کی منظوری دیں گے۔

خیال رہے کہ چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان 6 دسمبر 2019کو ریٹائر ہوئے تھے اور ان کی جگہ جسٹس (ر) الطاف قریشی قائم مقام الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment