قوانین کی خلاف ورزی پر کھلاڑیوں پر قوانین کا اعلان کرنے والے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے خود ڈسپلن توڑ دیا

محمد حفیظ میلبرن سے سڈنی جاتے ہوئے ائیر پورٹ پر فلائٹ مس کر گئے اور چند گھنٹے بعد وہ دوسری فلائٹ سے سڈنی پہنچے۔

اعلامیہ کے مطابق کہ حفیظ نے پاکستان ٹیم کے ساتھ سڈنی سفر کرنا تھا، حفیظ کی اہلیہ کی نشست بھی اسی فلائٹ میں بک تھی تاہم دونوں میلبرن ائیرپورٹ میں تاخیر سے جہاز تک پہنچے۔ائیر لائن کے عملے نے محمد حفیظ اور ان کی اہلیہ کو جہاز پر سوار نہیں ہونے دیا اور تاخیر کی وجہ سےپاکستان ٹیم کے جہاز کے دروازے بند ہو گئے۔حفیظ اہلیہ کے ساتھ ائیرپورٹ پر تھے لیکن وہ ٹائم نہ دیکھ سکے، جس وجہ سےائیر لائن عملے نے حفیظ اور اہلیہ کو جہاز پر بیٹھنے کی اجازت نہ دی، بعد ازاں محمد حفیظ اور ان کی اہلیہ دوسری فلائٹ سے سڈنی پہنچے۔

حفیظ کھلاڑیوں پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا اعلان کر چکے ہیں تاہم ان کی جانب سے خود ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ٹیم انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

brokecricketdisciplinemuhammad hafeezteam director
Comments (0)
Add Comment