آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ اداکیا جائے گا

آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ اداکیا جائے گا۔

گزشتہ روز عازمینِ منیٰ پہنچے تھے جدھر انہوں نے رات کو منیٰ میں قیام کیا جبکہ صبح فجر پڑھنے کے بعد ہی میدان عرفات روانہ ہوگئے تھے،جہاں پر عازمین عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج سنیں گے، عازمین نماز ظہر اور عصر ادا کریں گے۔ مسجدالحرام کے امام اور خطیب شیخ ڈاکٹرماہربن حمد خطبہ حج دیں گے، خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت مختلف 50 زبانوں میں بھی نشر کیا جائے گا۔

جبکہ دنیا بھر سے آئے 20 لاکھ عازمینِ حج میں ایک لاکھ 60 ہزار پاکستانی بھی شامل ہیں۔دوسری طرف حج کے موقع پر شدید ترین گرمی کی لہر بھی جاری ہے جس سے عازمین حج کو بچانے کے لیے حکومت کی جانب سے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں جہاں پر عرفات میں فضا کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے فواروں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

Comments (0)
Add Comment