تربت:شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج کی پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کاانعقاد

بلوچستان کے شہر تربت کے شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج میں پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ 67 کیڈٹس پاس آؤٹ ہو گئی ہیں۔

بلوچستان کی خواتین پاکستان کے استحکام کے لئے پیش پیش ہیں اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں۔ اسی حوالے سے شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت میں پہلی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی گرلز کیڈٹس کالج کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر ہمایوں اجمل تھے۔ سب سے پہلے پاس آؤٹ ہونے والے پہلے کورس میں سڑسٹھ گرلز کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئیں۔ ان پاس آؤٹ ہونے والی کیڈٹس کا تعلق بلوچستان کے علاقےمکران، قلات، نصیر آباد، سبی، ژوب، کوئٹہ، اور رخشان ڈویژنوں کے مختلف علاقوں سے ہیں جو بلوچستان کی لڑکیوں کی محنت اور ثابت قدمی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔تقریب میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تمام کیڈٹس کو انعامات اور ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔  پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں کیڈٹس کے والدین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

Comments (0)
Add Comment