آئی جی پنجاب امجد سلیمی کوعہدےسےہٹاکراسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکی ہدایت

لاہور:آئی جی پنجاب امجد سلیمی کوعہدے سے ہٹاکراسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب کے انسپیکٹر جنرل پولیس کو تبدیل کردیا گیا ہے اور موجودہ آئی جی امجد سلیمی کو عہدے سے ہٹا کر پولیس سروس گریڈ 22 کے کیپٹن (ر) عارف نواز کو بحیثیت آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے، عارف نواز سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن تعینات تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے کیپٹن (ر) عارف نواز کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment