دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن برائےایشین ریجن کی پانچویں کانفرنس کل سلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد۔ دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن برائے ایشین ریجن کی پانچویں کانفرنس آج 29جولائی بروز پیر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔

کانفرنس میں جواراکین پارلیمنٹ اورشخصیات شرکت کررہےہیں ان میں یوگنڈا کی پارلیمنٹ کےسپیکراورcpaکےموجودہ صدر،برطانیہ کی پارلیمنٹ کےرکنTweedo Pursvis Lord،ملائیشن پارلیمنٹ کی رکن احمد بنت ڈاکٹرنورعینی،چئیرپرسن آف سی پی اےایگزیکٹیو کمیٹی LiakaMs.Emiliaاورسیکرٹری جنرل سی پی اے،اکبرخان،سپیکرگلگت بلتسان قانون سازاسمبلی فدا محمد نوشاد،سپیکر آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کے علاوہ پاکستان اور بین الاقوامی اعلیٰ شخصیات اور اراکین پارلیمنٹ اور مبصرین شامل ہیں۔

سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنےکہاہےکہ جنوبی ایشیا کےاراکین دنیا کےمختلف حصوں سےپانچویں دولت مشترکہ ایسو سی ایشن برائے ایشیا ریجن میں شرکت کرنےوالوں کوکہنا میرےلیئےباعث مسرت ہے۔

Comments (0)
Add Comment