سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں نرخ بڑھ گئے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 2ڈالر کمی ہوئی ۔ کمی کے بعد سونا 1730 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کمی کے باوجود پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
آج بتاریخ 13ستمبر کو پاکستان کے مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ کی قیمت 500روپے اضافے ہوا ہے ۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ56ہزار 500روپے ہوگئی ۔ اسی طرح دس گرام کی قیمت 429روپے اضافے سے 1لاکھ 34ہزار 174روپے پر پہنچ گئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570روپے پر منجمد رہی ۔ اسی طرح دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Comments (0)
Add Comment