شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ، 6 اہلکار شہید

قبائلی ضلع شمالی  وزیرستان میں فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے آئی ای ڈی دھماکے میں ایک افسر اور 5 سپاہی شہید ہوگئے۔ دھماکے میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، 37 سالہ نائب صوبیدار ریاض احمد، 44 سالہ نائب صوبیدار شکیل آزاد، 36 سالہ حوالدار یونس خان، 37 سالہ نائیک محمد ندیم اور 30 سالہ لانس نائیک عصمت اللہ شہید ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Comments (0)
Add Comment