وزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس اہم ملاقات میں‌ آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے.

ذرائع کے مطابق سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ملاقات میں فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 25 جنوری کو بھی وزیراعظم اور پاک فوج کے سربراہ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔ قومی قیادت کے درمیان ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ سال 24 دسمبر کو آرمی چیف اور آئی ایس آئی کے سربراہ نے وزیراعظم سے اہم ملاقات کی تھی۔ قومی قیادت کے درمیان ملاقات میں مادر وطن کے بھرپور دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔

Akhbar e Khyberimran khan meet coasآرمی چیفآرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقاتعمران خان کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتوزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
Comments (0)
Add Comment