پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد بھارتی فوج کے مظالم کا شکار کشمیری عوام سے اظہار ہمدردی اور اس بات کا عزم ہے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے حق خود اداریت کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی پانچ فروری کو پاکستان، آزاد کشمیر اور کنٹرول لائن کے اس پار یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جذبے اور عزم سے منایا جا رہا ہے، اس دن کا مقصد مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز اور سفاکانہ قبضے کو مسترد کرنا اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

پانچ فروری کا آغاز ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اور کشمیر پر غیر قانونی و غیر انسانی بھارتی قبضے کے خلاف جد وجہد کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر کشمیری شہدا کے لیے خصوص دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی مظفر آباد میں آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی جبکہ وزیر اعظم عمران خان کوٹلی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment