پاکستان پیپلزپارٹی کی پاک فوج کےجوانوں پرحملےکی مذمت

دہشتگردوں کےاس طرح کےبزدلانہ حملوں سےحوصلےپست نہیں کرسکتے،نیئربخاری

اسلام آباد۔پاکستان پیپلزپارٹی نےپاک فوج کے جوانوں پرحملےکی شدید مذمت کرتےہوئےکہاہےکہ دہشتگردوں کےاس طرح کےبزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ایک بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیربخاری نےکہاکہ پاک فوج کےجوانوں پرحملہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔

انہوں نےکہاکہ وطن کےلئےجان قربان کرنےوالےپاک فوج کےجوانوں کوسلام پیش کرتےہیں۔انہوں نےکہاکہ پوری قوم کو وطن کےلئے جان قربان کرنےوالےجوانوں پرفخرہے۔انہوں نےکہاکہ دہشتگردوں کےاس طرح کےبزدلانہ حملوں سےحوصلے پست نہیں کرسکتے۔

Comments (0)
Add Comment