چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج بننے سے ایک مرتبہ پھر انکار

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمدعلی شیخ نے بطورایڈہاک جج سپریم کورٹ حلف نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ جسٹس احمد علی شیخ نے صدر مملکت اورچیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کو خط لکھا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج تعیناتی کیلئے چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری ضروری ہے اور میں بطورایڈہاک تعیناتی سے اپنے تین خطوط کے ذریعےمعذرت کرچکا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ ایڈہاک جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے لہٰذا سپریم کورٹ میں کل ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں حلف نہیں لوں گا۔ دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک سال کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی بطورایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری  دی ہے۔

Comments (0)
Add Comment