ڈالر کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی کمی ریکارڈ

کراچی(ویب ڈیسک) ڈالر کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ آج بھی سونا 2100 روپے سستا ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے کمی کے ساتھ 1 لاکھ 43 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔10 گرام سونے کی قیمت 1800 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 22 ہزار 771 روپے پر آ گئی ہے ۔ عالمی صرافہ میں سونے کا ریٹ 21 ڈالر اضافے سے 1787 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment