کشمیریوں کو آپشن دینگے انکی مرضی وہ پاکستان سے الحاق کریں یا نہیں،وزیر اعظم

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کوٹلی، آزاد جموں کشمیر میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، معاون خصوصی رؤف حسن ، صدر تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی موجودگی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کوٹلی کے رہنے والے شہریوں، کشمیریوں اور پاکستانیو شاندار استقبال کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ کشمیری عوام کو جو حق ملنا تھا وہ نہیں ملا، یو این قرار دادوں کے مطابق کشمیر کے لوگوں کو حق ملنا تھا، کشمیری عوام کو ان کی مرضی کے مطابق حق دیا جائے، کشمیری عوام کوجو حق ملنا تھا وہ وعدہ اب تک پورا نہیں ہوا، میں نے اقوام متحدہ اجلاس میں بھی یاد دلایا تھا، آج تک کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ ٹرمپ سے بھی تین بار کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی بات کی۔

عمران خانکشمیرکشمیر کا سفیر بن کر پوری دنیا میں آواز بلند کرتا رہوں گا،وزیر اعظمکشمیریوں کو آپشن دینگے انکی مرضی وہ پاکستان سے الحاق کرے یا نہیں،وزیر اعظموزیر اعظم عمران خان
Comments (0)
Add Comment