پولیس کے مطابق مزدور قومی شاہراہ پر تعمیراتی کمپنی کے کیمپ میں کام کر رہے تھے، مسلح افراد نے پہلے کیمپ پر فائرنگ کی اور پھر مزدوروں کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
موسیٰ خیل پولیس نے بتایا کہ مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے زیر استعمال 8 بلڈوزر بھی نذر آتش کر دیئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر مزدوروں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجگور کے علاقے خدا بدن میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے 7 مزدوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ ایک مزدور شدید زخمی ہوا تھا ۔