Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مئی 9, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ڈرونز کے پیچھے کا ڈرامہ: بھارت کی میڈیا جنگ یا عسکری کامیابی؟
    • بھارتی جارحیت کے باوجود آپریشن سندور کی ناکامی
    • سائبر جنگ:  ایک خاموش مگر خطرناک جنگ
    • لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف جوابی کارروائیاں جاری
    • بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج کی سول آبادی پر گولہ باری
    • لائن آف کنٹرول پر پاکستان کا بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب، کئی چیک پوسٹیں تباہ
    • مودی کا فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی فضائیہ کی تباہی پر بھارت سے آوازیں اٹھنے لگیں
    • بھارتی پروپیگنڈا اپنے عروج پر، جہازوں کی شرمندگی چھپائے نہ چھپے !
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، درجنوں افراد گرفتار
    اہم خبریں

    بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، درجنوں افراد گرفتار

    ستمبر 14, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    ملک کے مختلف شہروں میں بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت  حکام نے کئی مقامات سے ٹرانسفارمرز اتار لیے، سینکڑوں کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ درجنوں افراد گرفتار کرکے لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کردیے۔

    بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں 2 کروڑ 62 لاکھ روپے کی ادائیگیاں نہ کرنے پر 25 سے زائد ٹرانسفارمرزاُتارلیے گئے جبکہ 10 ڈیفالٹرز نے ڈھائی کروڑ روپے کے واجبات ادا کرکے اپنے کنکشنز بحال کروائے۔

    فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 128 بجلی چور پکڑے گئے، 4 لاکھ 49 ہزار ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں ایک کروڑ 38 لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ بجلی چوری میں ملوث زرعی صارفین کے 17 ٹرانسفامرز بھی اتارے گئے۔

    سرگودھا، بھکر، میانوالی اور خوشاب میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران 110 بجلی چوروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ منڈی بہاؤالدین اور گجرات میں 64 مقدمات درج کرکے 40 افراد کو گرفتار کیا گیا اور وہاڑی میں 123 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر کے 6 کو گرفتار کیا گیا۔ سندھ میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) ریجن میں 267 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے 29 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    حیسکو کی جانب سے آپریشن کے دوران اب تک 04 کروڑ 28 لاکھ 18 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کرتے ہوئے 59 لاکھ 2 ہزار سے زائد رقم وصول کرلی گئی۔ حیسکوترجمان کے مطابق حیدرآباد میں بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران نسیم نگر کے ایک پلازہ میں بجلی چوری پکڑی گئی، پلازہ میں تین، چار سال سے بجلی چوری کی جا رہی تھی، جس کی ماہانہ مالیت 35 لاکھ روپے بنتی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجن افغان مہاجرین کے پاس ویزا یا دستاویز نہیں انہیں فوری واپس جانا ہو گا: وزیر اعظم
    Next Article کوئٹہ میں دہشتگردوں اور فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ، صوبیدار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک
    Web Desk

    Related Posts

    ڈرونز کے پیچھے کا ڈرامہ: بھارت کی میڈیا جنگ یا عسکری کامیابی؟

    مئی 9, 2025

    بھارتی جارحیت کے باوجود آپریشن سندور کی ناکامی

    مئی 9, 2025

    سائبر جنگ:  ایک خاموش مگر خطرناک جنگ

    مئی 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ڈرونز کے پیچھے کا ڈرامہ: بھارت کی میڈیا جنگ یا عسکری کامیابی؟

    مئی 9, 2025

    بھارتی جارحیت کے باوجود آپریشن سندور کی ناکامی

    مئی 9, 2025

    سائبر جنگ:  ایک خاموش مگر خطرناک جنگ

    مئی 9, 2025

    لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف جوابی کارروائیاں جاری

    مئی 9, 2025

    بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج کی سول آبادی پر گولہ باری

    مئی 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.