مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں رشتے کے تنازع پر گھر میں گھس کر فائرنگ، واقعے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 خواتین اور 6 مرد شامل ہیں، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل کئے گئے تمام افراد اپنے گھر میں سوئے ہو ئے تھے کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکابندی کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان مقتولین کے رشتہ دار ہیں اور واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا، ابتدائی رپورٹ درج کر لی ہے، مزید تفیتیش جاری ہے۔
پیر, اکتوبر 5, 2026
بریکنگ نیوز
- خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
- 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
- ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
- ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
- وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
- وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق

