Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 21, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ 20 دسمبر کو ہوگی،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا
    • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
    • عرفات منہاس کا جادو چل گیا، پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی
    • خیبر اکیڈمی فار میڈیا ٹیکنالوجیز اور کیم ٹیک کے زیر اہتمام وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اہم نشست کا انعقاد
    • دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ بات کیلئے تیار ہیں، رانا ثنااللہ
    • خیبر پختونخوا میں سابقہ حکومت کی کرپشن کی کہانیوں کے منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری
    • پاکستان امریکا تجارتی معاہدے پر اہم پیش رفت، وزیر تجارت جام کمال خان سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر کی ملاقات، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • گورنر راج کے بعد پشاور میں سیکیورٹی سخت، پولیس گشت اور ناکہ بندیاں بڑھا دی گئیں
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،12 دہشت گرد ہلاک
    خاص خبریں فروری 8, 2023

    خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،12 دہشت گرد ہلاک

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گرد گاڑی پر سوار ہو کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاعات پر آپریشن کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن 7 اور 8فروری کی درمیانی شب کیا جب کہ دہشت گرد ایک گاڑی پر سوار ہو کر فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

    ترجمان پاک افواج کی جانب سے جاری بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور افغان کرنسی برآمد ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر ’کلیئرنس آپریشن‘ کر رہی ہیں۔

    دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد ٹانک کی طرف دہشت گرد کارروائی کے لیے جا رہے تھے۔ ہلاک دہشت گردوں نے دسمبر 2022 میں 6 پولیس اہلکار شہید کیے تھے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے اظہر الدین گروپ سے تھا۔ دہشت گردوں کی جانب سے آپریشن کے دوران راکٹ لانچر کا بھی استعمال کیا گیا، تاہم حملے میں سیکیورٹی اہل کار محفوظ رہے۔

    دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان کی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ہوگیا۔ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان 25 منٹ تک مقابلہ جاری رہا، تاہم کوئیک رسپانس فورس کے پہنچنے پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 300 سے بڑھ گئی
    Next Article پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا حکم معطل
    Web Desk

    Related Posts

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ 20 دسمبر کو ہوگی،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

    اکتوبر 21, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

    اکتوبر 20, 2026

    عرفات منہاس کا جادو چل گیا، پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

    اکتوبر 20, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ 20 دسمبر کو ہوگی،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

    اکتوبر 21, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

    اکتوبر 20, 2026

    عرفات منہاس کا جادو چل گیا، پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

    اکتوبر 20, 2026

    خیبر اکیڈمی فار میڈیا ٹیکنالوجیز اور کیم ٹیک کے زیر اہتمام وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں اہم نشست کا انعقاد

    اکتوبر 20, 2026

    دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ بات کیلئے تیار ہیں، رانا ثنااللہ

    اکتوبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.