Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، کیڈٹس وطن عزیز کے دفاع کے لیے پُرعزم
    • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری، نصیر آباد میں 74 کروڑ سے زائد لاگت کے 78 منصوبے مکمل
    • دالبندین میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک
    • گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سکول واقعے کے شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر دیے
    • پاک چین مشترکہ فوجی مشق قراقرم 2026 سنکیانگ میں جاری
    • اپر کرم اور غوز گڑھی میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب
    • خیبرپختونخوا میں خستہ حال سرکاری سکول، سابقہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت
    • سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں آپریشن،کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » دہشت گردوں کے پاس ریاست کی رٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرنےکے سوا کوئی چارہ نہیں۔ آرمی چیف
    خاص خبریں اگست 7, 2023

    دہشت گردوں کے پاس ریاست کی رٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرنےکے سوا کوئی چارہ نہیں۔ آرمی چیف

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہےکہ دہشت گردی میں اضافہ دہشت گردوں کی مذاکرات دوبارہ شروع کرنےکی بے سودکوشش ہے، دہشت گردوں کے پاس ریاست کی رٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرنےکے سوا کوئی چارہ نہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور میں تاریخی گرینڈ جرگہ میں خصوصی شرکت کی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق قبائلی مشران نے ملکی ترقی و خوشحالی سمیت امن کے لیے خصوصی دعا کی۔قبائلی مشران کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام فوج کے ساتھ تھی اور ساتھ رہےگی،ٹی ٹی پی اور اس کا نظریہ کسی بھی قبیلے کے لیے قابل قبول نہیں۔

    آرمی چیف نے اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خاتمے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہونے پر قبائلیوں کی خدمات کو سراہا۔ آرمی چیف نے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و اقتصادی ترقی کی کوششوں پر زور دیا اور پاک فوج، ایف سی، لیویز، خاصہ دار  اور  پولیس  کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف نے ٹی ٹی پی خوارج کے لیے لائف لائن بننے والی نارکوٹکس کے خاتمےکا اعادہ کیا۔

    قبائلی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہم آپ میں سے ہیں اور آپ ہم میں سے ہیں، فوج اور سکیورٹی کے تمام ادارے اور پاکستان کے عوام ایک ہیں، ضم شدہ قبائلی علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے ایک سیکرٹریٹ قائم کیا جائےگا، قبائلی عوام کی معاشی ترقی سے متعلق ترقیاتی منصوبوں میں ان کی شرکت یقینی بنائیں گے، نئے ضم شدہ اضلاع میں81 ارب روپےکے ترقیاتی اور فلاح وبہبود کے منصوبے شروع کیے جائیں گے، زیرتعمیر منصوبوں کے جلد مکمل ہونے میں تمام ترمدد فراہم کی جائےگی۔

    جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے خلاف دشمن قوتوں کے پروپیگنڈے سےقانون کے مطابق نمٹا جائےگا، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان میں مکمل امن واپس آئےگا، دہشت گردی میں اضافہ دہشت گردوں کی مذاکرات دوبارہ شروع کرنےکی بے سودکوشش ہے، دہشت گردوں کے پاس ریاست کی رٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرنےکے سوا کوئی چارہ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام قبائلی علاقوں کو ترقی دینے اور  نوجوانوں پر توجہ دینےکا وقت ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہے، خیبرپختونخوا کو اللہ نے معدنیات کے بڑے ذخائر سے نوازا ہے، خیبرپختونخوا کی سیاحت یقیناً علاقے کی تقدیر بدلےگی۔

    انہوں نے کہا کہ افغان شہریوں کا پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونا دوحہ امن معاہدے سےانحراف ہے،  پاکستان کو افغان سرزمین پرکالعدم تنظیموں کے لیے پناہ گاہوں اور  آزادی پر تحفظات ہیں،  پاکستان دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو  ختم کرنے کے لیے کوئی کسر  نہیں چھوڑےگا،  پاکستان ،  ریاست مدینہ کے  بعد کلمے  پر بننے والی دوسری ریاست ہے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا کچھ نہیں کرسکتی، جو لوگ امن کو برباد کرنا چاہتے ہیں وہ ہم میں سے نہیں ہیں،  اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے، جنہوں نے اس دین کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھایا ہے ان کو جواب دینا پڑے گا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اگرمذکرات ہوئے تو وہ صرف پاکستان اور عبوری حکومت کے مابین ہوں گے،کسی بھی گروہ یا جتھے سے بات نہیں کی جائےگی، افغان مہاجرین کو پاکستان میں پاکستان کے قوانین کے مطابق رہنا ہوگا، آرمی چیف نے افغان حکومت کو مخاطب کرتے ہوئےسوال کیا کہ احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور  بھی ہوسکتا ہے؟

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اللہ کے راستے میں جہاد کر رہے ہیں اور کامیابی ہماری ہی ہوگی، پاک فوج کا مقصد اور نصب العین شہید یا غازی ہے، پاکستان مستحکم اور پُرامن ماحول کو ممکن بنانےکے لیے دہشت گردی کا کامیابی سے مقابلہ کر رہا ہے، پاکستان کے آئین میں حاکمیت صرف اللّٰہ کی ہے، یہ خوارج کون سی شریعت لانا چاہتے ہیں؟ پاکستان کی بہادر  فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خون کے آخری قطرے تک لڑےگی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کیلئے درخواست دائر
    Next Article توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل دائر
    Web Desk

    Related Posts

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، کیڈٹس وطن عزیز کے دفاع کے لیے پُرعزم

    اکتوبر 17, 2026

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری، نصیر آباد میں 74 کروڑ سے زائد لاگت کے 78 منصوبے مکمل

    اکتوبر 17, 2026

    دالبندین میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، کیڈٹس وطن عزیز کے دفاع کے لیے پُرعزم

    اکتوبر 17, 2026

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری، نصیر آباد میں 74 کروڑ سے زائد لاگت کے 78 منصوبے مکمل

    اکتوبر 17, 2026

    دالبندین میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 17, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سکول واقعے کے شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر دیے

    اکتوبر 17, 2026

    پاک چین مشترکہ فوجی مشق قراقرم 2026 سنکیانگ میں جاری

    اکتوبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.