Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 28, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے اہم ملاقات
    • پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان ٹیم کو 55 رنز سے شکست دیدی
    • خیبرپختونخوا حکومت کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر چلانا آئین کی خلاف ورزی ہے، وزیر مملکت طلال چودھری
    • پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے کا اعلان
    • افغان طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کے مطالبات پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں، ذرائع
    • خیبرپختونخوا اسمبلی میں باجوڑ آپریشن روکنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
    • آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی، مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا
    • فیلڈ مارشل عاصم منير کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات، دفاعی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر غور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا کیس: آئینی درخواستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری
    اہم خبریں

    سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا کیس: آئینی درخواستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری

    جولائی 5, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف آئینی درخواستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے 22 جون کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ 9  رکنی بینچ کے آرڈر پر 7 ججز نے دستخط کیے اور تحریری حکم  کے ساتھ ویب سائٹ سے ہٹایا گیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا نوٹ بھی شامل ہے۔

    جسٹس قاضی فائز کا نوٹ

    جسٹس فائز عیسٰی نے کہا کہ چیف جسٹس کو 17مئی کو 5 صفحات پر مشتمل جواب ارسال کیا، نشاندہی کی کہ مقدمات کی سماعت کے لیے بینچ کی تشکیل چیف جسٹس اور 2 سینئر ججز پرمشتمل کمیٹی کریگی، اس قانون پر عمل نہیں کیا گیا کیونکہ عدالت عظمٰی نے قانون کو جنم لینے سے پہلے ہی معطل کردیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ معزز چیف جسٹس نے مجھے ایک مخمصے میں ڈال دیا ہے، مخمصے سے اسی وقت نکلا جاسکتا ہے جب اس قانون کے خلاف درخواستوں پرفیصلہ کریں یا حکم امتناع واپس لیں۔

    انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تمام ضروری معاملات اپنی مرضی یا چیدہ اہلکاروں کےذریعے چلائے، ججوں کی فل کورٹ میٹنگ تو نہ بلائی لیکن درخواست گزاروں اور ان کے وکلا کو ترجیح دی، ایکٹ سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرنےوالے بینچ کی سربراہی چیف جسٹس کررہے ہیں، پوری قوم کی طرح میں بھی منتظر ہوں فیصلہ جلد ہو۔

    جسٹس سردار طارق کا نوٹ بھی جاری

    تحریری حکم نامے کے ساتھ جسٹس سردار طارق مسعود کا نوٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جسٹس سردار طارق مسعود کے نوٹ میں کہا گیا ہےکہ چیف جسٹس سویلین کے فوجی ٹرائل کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے لیے تمام ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دیں۔ نوٹ میں کہا گیا ہےکہ سویلین کے فوجی ٹرائل کیخلاف درخواست گزار وکیل کے ساتھ چیف جسٹس کو ملا، چیف جسٹس سے چیمبر میں ملاقات کے اگلے روز مقدمہ سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔

    جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ بینچ کی تشکیل کے حوالے سے کوئی مشاورت بھی نہیں کی گئی، پوچھا کہ کیا سالوں سے زیر التوا مقدمات میں درخواست گزاروں کو چیف جسٹس سے ملنے کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس اس وجہ سے سنا کہ 5 رکنی بینچ اسے قابل سماعت قرار دے چکاتھا۔

    جسٹس منصور کا نوٹ

    جسٹس منصور علی شاہ نےنوٹ میں کہا کہ کچھ عرصے سے بینچ کی تشکیل کے لیے  متواتر ایک مخصوص پیٹرن نظر آرہا ہے، چند معزز ججز کے اسپیشل بینچ بنائے گئے، فل کورٹ کی عدم تشکیل سے اس عدالت کی اتھارٹی اور فیصلوں کی قانونی حیثیت متاثرہورہی ہے، حالیہ معاملے کی آئینی حیثیت اعلیٰ ترین عدالتی جانچ کا تقاضا کرتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتوشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست مستردکرنےکا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
    Next Article استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی
    Web Desk

    Related Posts

    جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے اہم ملاقات

    اکتوبر 28, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر چلانا آئین کی خلاف ورزی ہے، وزیر مملکت طلال چودھری

    اکتوبر 28, 2025

    پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے کا اعلان

    اکتوبر 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیش کے آرمی چیف سے اہم ملاقات

    اکتوبر 28, 2025

    پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان ٹیم کو 55 رنز سے شکست دیدی

    اکتوبر 28, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت کسی سزا یافتہ شخص کی مشاورت پر چلانا آئین کی خلاف ورزی ہے، وزیر مملکت طلال چودھری

    اکتوبر 28, 2025

    پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے کا اعلان

    اکتوبر 28, 2025

    افغان طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کے مطالبات پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں، ذرائع

    اکتوبر 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.