Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
    • گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    • پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    • سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سپریم کورٹ کا ہر جج تقریباً 17 لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات پاتا ہے اور کوئی ٹیکس نہیں دیتا۔ وزارت قانون
    خاص خبریں اپریل 15, 2023

    سپریم کورٹ کا ہر جج تقریباً 17 لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات پاتا ہے اور کوئی ٹیکس نہیں دیتا۔ وزارت قانون

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات کو معلومات تک رسائی کے قانون سے استثنیٰ ہونے کی بنیاد پر خفیہ نہیں رکھا جاسکتا۔  وزارتِ قانون کے حکام کے مطابق سپریم کورٹ کا ہر جج تقریباً 17 لاکھ روپے تنخواہ اور مراعات پاتا ہے اور کوئی ٹیکس نہیں دیتا۔

    یاد رہے سپریم کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرا ر خرم شہزاد نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ دیگر سرکاری اداروں کی طرح کوئی پبلک آفس نہیں ہے، اس لیے ججوں کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیل معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت فراہم نہیں کی جاسکتیں۔  خرم شہزاد کا یہ بھی کہنا تھا کہ معلومات تک رسائی کے قانون میں پبلک آفس کی واضح تشریح موجود ہے اور سپریم کورٹ اس پر پورا نہیں اترتا البتہ قانونی ماہرین اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کی اس رائے سے اتفاق نہیں رکھتے ۔

    ممتاز قانون دان اور ہیومن رائٹس واچ ایشیا کے رکن سروپ اعجاز نے کہا ہے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو تنخواہ عوام کے پیسوں سے دی جاتی ہیں اس لیے اسے خفیہ رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ آئین کے آرٹیکل 19 اے کے تحت عوام یہ معلومات جاننے کا مکمل حق رکھتے ہیں اور یہ معلومات فراہم نہ کرنے کے حق میں کوئی قانون موجود نہیں ہے اور اگر ایسا کوئی قانون بنایا گیا تو یہ آرٹیکل 19 اے کے خلاف ہوگا۔

     وزارت قانون کے حکام نے بتایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار اور دیگر ججوں کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار ہے، چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججوں کو 4 لاکھ 28 ہزار ماہانہ سپیریئر جوڈیشل الاؤنس تنخواہ کے علاوہ دیا جاتا ہے،  چیف جسٹس کو 2400 سی سی اور دیگر ججوں کو 1800 سی سی کی سرکاری گاڑیاں ملتی ہیں، تمام ججوں کو 600  لیٹر پیٹرول اور شوفر بھی سرکار کی طرف سے ملتا ہے ۔

    68 ہزار ہاؤس رینٹ ،69  ہزار میڈیکل الاؤنس بھی ملتا ہے اور 1997 کے صدارتی حکم نامے کے تحت تنخواہ اورتمام دیگر الاؤنسز پر کوئی ٹیکس بھی نہیں کٹتا ہے جب کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ہر جج کو تقریباً 10 لاکھ روپے پینشن کے ساتھ مفت بجلی اور پیٹرول بھی ملتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعسکری قیادت عوام کے تعاون سے اپنی آئینی ذمے داریاں نبھانے کا عزم کرتی ہے۔پاک فوج
    Next Article پنجاب میں الیکشن کیلئے 21 ارب روپے جاری کرنے کی آج آخری تاریخ
    Web Desk

    Related Posts

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.