Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • جب عوامی آوازیں دبتی ہیں، تو ریاستیں لرزتی ہیں. تحریر: قریش خٹک
    • وزیراطلاعات کا کوہاٹ کا دورہ، زخمیوں کی عیادت، سہیل آفریدی ڈیلیور نہیں کرسکتے تو گھر چلے جائیں، عطا تارڑ
    • دہشت گرد تنظیموں سے تعلق پر پشیمانی، بازیاب خواتین نے بلوچ بہن بھائیوں سے معافی مانگ لی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو بڑا پیغام
    • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 37 دہشت گرد ہلاک
    • ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسروں سمیت 6 جوان شہید
    • ایشن گیمزمیں پاکستان ہاکی ٹیم کا شاندار آغاز، تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دیدی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » صدر عارف علوی نے پنجاب اور پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا
    اہم خبریں فروری 21, 2023

    صدر عارف علوی نے پنجاب اور پختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

    Facebook Twitter Email
    کوشش ہے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات بہتر ہوں، صدر مملکت
    کوشش ہے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات بہتر ہوں، صدر مملکت
    Share
    Facebook Twitter Email

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور  خیبر پختونخوا اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ صدر عارف علوی نے 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور کے پی اسمبلیوں میں الیشکن کی تاریخ دے دی، صدر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔

    صدر عارف علوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے سیکشن 57 دو کے تحت الیکشن کا پروگرام جاری کرے، آئین کے تحت آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے۔ عارف علوی نے کہا کہ عدالتی فورم سےکوئی حکم امتناع نہیں ہے، حکم امتناع نہیں لہٰذاسیکشن57 ایک کے تحت اختیار کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، آئین اور قانون 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا، آئین کی خلاف ورزی سے بچنے کے لیے اپنا آئینی، قانونی فرض ادا کرنا ضروری سمجھتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کےگورنرز 90 دن میں الیکشن کی تاریخ دینےکی آئینی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے، الیکشن کمیشن بھی پنجاب اورکے پی میں انتخابات کرانےکی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا، دونوں آئینی دفاتر”پہلے آپ نہیں، پہلے آپ” کی طرح گیند ایک دوسرے کےکورٹ میں ڈال رہے ہیں، اس طرزِ عمل سے تاخیر اور آئینی شقوں کی خلاف ورزی کا سنگین خطرہ پیدا ہو  رہا ہے۔

    صدر مملکت نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے مختلف خطوط میں انتخابات کی ممکنہ تاریخوں کا اشارہ دے چکا ہے، ان خطوط میں 90 دن کے اندرانتخابات کرانےکی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ظاہر ہوتی ہے، انتخابات کی تاریخ کےاعلان کے لیے الیکشن کمیشن سے مشاورت کا سنجیدہ عمل شروع کیا، الیکشن کمیشن نے اس موضوع پر ہونے والے اجلاس میں شرکت سے معذرت کی لہذا سیکشن 57 ون کے تحت صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے 9 اپریل کی تاریخ کا اعلان کر رہاہوں۔

    یاد رہے کہ صدر عارف علوی نے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے لیے الیکشن کمیشن کو مشاورت کے لیے خط بھی لکھے تھے تاہم الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کی الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کی تجویز مسترد کر دی تھی۔

    دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)  کہا ہے کہ صدر مملکت عارف کی جانب سے انتخابات کی تاریخ سے متعلق تحریری حکم ملنے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکے پی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کیخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج
    Next Article چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے استعفیٰ دے دیا
    Web Desk

    Related Posts

    جب عوامی آوازیں دبتی ہیں، تو ریاستیں لرزتی ہیں. تحریر: قریش خٹک

    ستمبر 22, 2026

    وزیراطلاعات کا کوہاٹ کا دورہ، زخمیوں کی عیادت، سہیل آفریدی ڈیلیور نہیں کرسکتے تو گھر چلے جائیں، عطا تارڑ

    ستمبر 21, 2026

    دہشت گرد تنظیموں سے تعلق پر پشیمانی، بازیاب خواتین نے بلوچ بہن بھائیوں سے معافی مانگ لی

    ستمبر 21, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    جب عوامی آوازیں دبتی ہیں، تو ریاستیں لرزتی ہیں. تحریر: قریش خٹک

    ستمبر 22, 2026

    وزیراطلاعات کا کوہاٹ کا دورہ، زخمیوں کی عیادت، سہیل آفریدی ڈیلیور نہیں کرسکتے تو گھر چلے جائیں، عطا تارڑ

    ستمبر 21, 2026

    دہشت گرد تنظیموں سے تعلق پر پشیمانی، بازیاب خواتین نے بلوچ بہن بھائیوں سے معافی مانگ لی

    ستمبر 21, 2026

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

    ستمبر 21, 2026

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پر دھاوا بولنے والوں کو بڑا پیغام

    ستمبر 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.