لاہور(ویب ڈیسک) چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں انصاف نہ ملنا ملک کی تباہی کا سبب ہے۔ چیف جسٹس صاحب ہم انصاف کے لیے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ جب اداروں میں میرٹ ہو گا تو تبھی ادارے مضبوط ہوتے ہیں۔ نوازشریف میرٹ پر فیصلہ نہیں کرے گا۔ نوازشریف جب آرمی چیف لگائے گا تو کہے گا پہلے میرے کیسز کو ختم اور راستے سے عمران خان کو ہٹایا جائے۔
عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں بینکوں سے قرض واپس کرنے کا رسک 5 فیصد۔ آج 5۔64 فیصد ہو چکا ہے۔ اس کا مطلب ہماری معیشت کا قتل ہوا ہے۔ قوم کوسمجھنا چاہیے ان کے ساتھ ہوا کیا ہے۔ دنیا سمجھ رہی ہے پاکستانی معیشت کمزور ہے۔ اب اپنے قرض واپس نہیں کرسکے گا۔ بیرون ملک سے سرمایہ کاری کرنے والے بھی اب ڈریں گے۔ سارے قرضے دوخاندانوں نے ہمارے دس سالوں میں بڑھائے۔ روپیہ کی قدرمسلسل نیچے جارہی ہے۔ ملک میں ڈالرنہیں آرہے،روپیہ مسلسل گررہا ہے۔
پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ سب سے پہلا سوال ہے جن لوگوں نے سازش کر کے چوروں کو مسلط کیا۔ اب بتائیں کون ذمہ دارہے؟۔ پچھلے 7 ماہ میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ ہمارے دور میں 16 فیصد اور آج مہنگائی بھی دُگنا ہو چکی ہے۔ ہمارے دورمیں ایکسپورٹ بڑھ رہی تھی۔ موجودہ حکومت کےاکنامک سروے کے مطابق پی ٹی آئی حکومت میں 6 فیصد گروتھ ہو رہی تھی۔
عمران خان نے کہا کہ اکنامک سروے کے مطابق 32 ارب ڈالرکی ہم نے تاریخی ایکسپورٹ کی۔ اکنامک سروے کے مطابق17 سال بعد زراعت میں اضافہ ہوا۔ اکنامک سروے کے مطابق سروسز سیکٹر 2۔6 فیصد گروتھ ہوئی۔ ہمارے دورمیں آئی ٹی سیکٹر میں 26 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا۔ مسلم لیگی حکومت نے بجلی کےمعاہدے ایسے کیے اگر بجلی کم استعمال بھی کریں گے تو پیسے پورے ہی دینے پڑیں گے۔ ہمارے دورمیں معیشت بڑھ رہی تھی اورملک ترقی کررہا تھا۔ ترقی کے باوجود سازش کے تحت ان کوبٹھایا گیا۔ شہباز شریف کو ایسے بٹھایا گیا جیسے اس سے زیادہ کوئی جنیئس نہیں۔ اسحاق ڈارنے تو آ کر کہا تھا موڈیز کو ٹھیک کرونگا اب تو غائب ہی ہو گیا ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ دو ڈاکو خاندانوں کی حکومتوں میں بھارت ہم سے آگے نکل گیا۔ نوازشریف نے لندن کے مہنگے علاقے میں چار فلیٹس بنائے۔ نوازشریف امیر اور قوم غریب ہو گئی۔ اسٹیبلشمنٹ، ہینڈلرز کو سمجھایا اگر سازش کامیاب ہو گئی تو یہ ملک نہیں سنبھال سکیں گے۔ میں نے کہا کہیں پاکستان ڈیفالٹ نہ کر جائے انہوں نے میرے خلاف مقدمات بنائے۔ جو قرض دے گا وہ ہم سے قیمت مانگیں گے۔ جو قرض دے گا وہ ہمارے قومی اثاثے کی طرف جائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کو کوئی فرق نہیں پڑے گا اگرہم نیشنل سیکیورٹی پر کمپرومائز کریں گے۔ نواز شریف 23 دفعہ سرکاری دوروں پر لندن گیا۔ مجھے بھی دو لندن کے دوروں کی آفر ہوئی نہیں گیا۔ ہمارا ملک مقروض ہے، برطانیہ کے دورے پر نہیں گیا تھا۔ برطانیہ بیٹھ کر ڈیل کرتے ہیں جب گرین سگنل ملتا ہے تو واپس آجاتے ہیں۔ 30 سال سے یہی دوخاندان اقتدارمیں رہے دیوالیہ کس نے نکالا؟۔ ہماری حکومت نے ملک کو کورونا اور معیشت کوبھی بچایا۔ دنیا نے ہماری کورونا کی پالیسی کو سراہا۔
پیر, ستمبر 14, 2026
بریکنگ نیوز
- ایٹم کونسل کا سمپوزیم: میڈیا کی تعلیم اور نشریاتی صنعت کے درمیان فرق کم کرنے کی کوشش
- پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی کیسے ملے گی؟ حکومت نے طریقہ بتادیا
- اسلام آباد کی سڑکیں بند کرنے کا کسی سیاسی جماعت کو اختیار نہیں، ہائیکورٹ
- برمنگھم ٹیسٹ: رضا اللہ نے ڈیبیو پر تیز ترین پاکستانی نصف سنچری کا ریکارڈ بنا دیا
- پشاور کے 45 نجی اسکولوں میں افغان بچوں کے داخلوں کی نشاندہی، کارروائی کی تیاری
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے خلاف درخواست 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر
- تمپ میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گردوں کا حملہ ناکام
- پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

