Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پارا چنار امن معاہدے کو کامیاب بنانے والے مبارکباد کے مستحق ہیں،وزیراعظم شہبازشريف
    فیچرڈ جنوری 2, 2025

    پارا چنار امن معاہدے کو کامیاب بنانے والے مبارکباد کے مستحق ہیں،وزیراعظم شہبازشريف

    Facebook Twitter Email
    Those who made the Para Chinar Peace Agreement a success deserve congratulations, PM Shah Islamabad: Baz Sharif
    دہشت گردوں کو کچلے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، شہباز شریف
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف  نے کہا ہے کہ پارا چنا امن معاہدہ خوش آئند ہے،پارا چنار امن معاہدے کو کامیاب بنانے والے مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے پارا چنار میں معاہدہ ہونے پر سب کو مبارک باد دی اور کہا کہ دونوں اطراف سے سیکڑوں لوگوں کے مارے جانے پر افسوس ہے، ایسا دلخراش واقعہ دوبارہ نہیں ہونا چاہیے تھا ۔

    اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، اعلیٰ سول و عسکری حکام، چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزرا نے شرکت کی ،اجلاس میں سرمایہ کاروں کو خصوصی سہولتیں دینے اور سرمایہ کاری سے متعلق دیگر امور پر بات چیت کی گئی ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ یہ سال پاکستان کی معاشی ترقی کی نوید ثابت ہوگا، آج پاکستان میں موجود افراط زر 2018ء کے بعد کم ترین سطح پر ہے، ترسیلات زر پانچ کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہیں، ایکسپورٹس بڑھنے سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر چار ارب ڈالر سے بڑھ کر ساڑھے بارہ ارب ڈالر پر آچکے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ بینکوں کی شرح سود 22 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد پر آچکی، اگر اصل افراط زر کی بات کی جائے تو اسٹیٹ بینک کے پاس شرح سود مزید آٹھ پوائنٹس تک کم کرنے کی گنجائش موجود ہے، اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، یہ تمام اشاریے کھلا ثبوت ہیں کہ یہ سال پاکستان کی ترقی میں بہت معاون ثابت ہوگا ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں کہ گزشتہ ساڑھے نو ماہ میں حکومت کو بیرونی اور اندرونی خلفشار کا سامنا کرنا پڑا، متعدد چیلنجز تھے جس کا ہم نے باہمی تعاون سے مقابلہ کیا، چاول کی ایکسپورٹ سے ملکی قومی خزانے میں چار ارب ڈالر آئے، چینی کی برآمد سے بھی نصف ارب ڈالر آرہا ہے، ہمارے پاس سرپلس چینی تھی جسے ہم نے اس لیے ایکسپورٹ کیا کہ اسمگلنگ بند ہوچکی تھی اور چینی ہمارے پاس وافر مقدار میں موجود تھی، اسی طرح آئل کی اسمگلنگ بھی کم ہوئی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس موقع ہے کہ وسطی ایشیائی ممالک ہمارے ساتھ سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں، مختلف ممالک سے ایم او یوز سائن ہوچکے ہیں، معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے اگر سیاسی استحکام ہوگا تب ہی معاشی استحکام ہوگا، اب ہمیں معاشی گروتھ کی جانب جانا ہے تو سیاسی استحکام کے ساتھ ساتھ بجلی کی قیمتیں کم کرنا ہوں گی، ٹیکس آمدنی بڑھانی ہے تو کوششیں کرنا ہوں گی، بینکوں نے کئی برس بے پناہ منافع کمایا ان سے 72 ارب روپے لے کر بینکوں میں جمع کرائے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کا سلسلہ اس بات پر منحصر ہے کہ ملک میں امن ہو، اس وقت سیکیورٹی ہمارے لیے ایک چیلنج کی مانند ہے بدقسمتی سے افغان حکومت نے بہت سے لوگوں کو چھوڑ دیا، دہشت گردوں کو کچلے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے اس کے لیے سیکیورٹی ادارے جام شہادت نوش کررہے ہیں، روز کوئی واقعہ ہوتا ہے اور لوگ شہید ہوتے ہیں ہمیں اس کے خلاف سب کو اکٹھا ہونا ہوگا ۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسوشل میڈیا کے منفی استعمال کے نقصانات ھماری روزمرہ زندگی پر اثرانداز ھو رھے ہیں۔۔ پروفیسر ناصر کریم
    Next Article وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026

    پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح

    ستمبر 23, 2026

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.