Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 14, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا
    • نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف؛ پشاور ہائیکورٹ کا گورنر کی دستیابی جاننے کا حکم
    • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کو ‘فیورٹ فیلڈ مارشل’ قرار دے دیا
    • جے یو آئی نے خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا الیکشن چیلنج کردیا
    • غزہ میں امن معاہدے پر دستخط کردیئے گئے،آج تاریخی دن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
    • افغان طالبان کی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نماز جنازہ ادا، فیلڈ مارشل کی شرکت
    • وزیراعظم شہبازشریف کی شرم الشیخ میں امریکی صدر سمیت عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
    • نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری کا معاملہ لٹک گیا، گورنر سے جواب طلب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی بنیادی رکنیت معطل کردی
    اہم خبریں

    پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی بنیادی رکنیت معطل کردی

    اکتوبر 27, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

     پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیصل واوڈا کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔ فیصل واوڈا کو پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے پارٹی پالیسی کی سخت خلاف ورزی کی ہے،  دو دن میں وضاحت دیں کہ  ان کی بنیادی رکنیت کیوں نہ معطل کی جائے؟

    شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا جب تک معطل ہیں میڈیا پر پی ٹی آئی کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان جو پرامن مارچ کرنے جارہے ہیں یہ ہمارا جمہوری حق ہے، لاشوں اور خون کا کھیل اس ملک میں بند ہونا چاہیے، لانگ مارچ کے بیانیےکی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے، عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔ پریس کانفرنس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔

    ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمرکا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کا بیان پارٹی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا۔

    دوسری جانب  پریس کانفرنس کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد فیصل واوڈا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

    اس کے علاوہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا کوئی مقصد سمجھ نہیں آیا، عمران خان کی سب کو پر امن رہنے کی واضح ہدایات ہیں،عمران خان کی ہدایت کے بعد اس پریس کانفرنس کا کوئی وزن نہیں۔

    تاہم پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پریس کانفرنس پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے ایک نجی ٹی وی چینل میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ’ میری نیت اللہ جانتا ہے ، میں  پارٹی کو نہیں عمران خان کو جواب دہ ہوں’۔

     پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی نے فیصل واوڈا کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد فیصل واوڈا نے  ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرے مخالف جو کرنا چاہیں کر لیں میں نے ارشد شریف کیلئے جو کہا ہے اس پر کھڑا ہوں، میں نے اپنی پارٹی کو ایک سچا مشورہ دیا ہے، پہلے بھی کہا چکا ہوں اور آج بھی کہ رہا ہوں کہ کچھ سازشی ہمارے پر امن مارچ میں معصوم لوگوں کو بلی کا بکرا بنا سکتے ہیں،اس میں پارٹی پالیسی کے خلاف کیا ہے؟’

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسعودی ولی عہد کا وزیراعظم کا پرتپاک استقبال
    Next Article ارشد شریف کے معاملے پر تفصیلات سامنے لاؤں گا: عمران خان
    Web Desk

    Related Posts

    وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا

    اکتوبر 14, 2025

    نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف؛ پشاور ہائیکورٹ کا گورنر کی دستیابی جاننے کا حکم

    اکتوبر 14, 2025

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کو ‘فیورٹ فیلڈ مارشل’ قرار دے دیا

    اکتوبر 14, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا

    اکتوبر 14, 2025

    نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف؛ پشاور ہائیکورٹ کا گورنر کی دستیابی جاننے کا حکم

    اکتوبر 14, 2025

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کو ‘فیورٹ فیلڈ مارشل’ قرار دے دیا

    اکتوبر 14, 2025

    جے یو آئی نے خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا الیکشن چیلنج کردیا

    اکتوبر 14, 2025

    غزہ میں امن معاہدے پر دستخط کردیئے گئے،آج تاریخی دن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    اکتوبر 13, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.