Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 23, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم کی واپسی
    • وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات
    • سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج
    • دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
    • میرعلی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی، 6 افراد جھلس کر دم توڑ گئے
    • پاکستان کی غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں کی مذمت، عالمی برادری سے شرم الشیخ معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ
    • راولپنڈی ٹیسٹ، دوسری اننگز میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی پر پاکستان ٹیم مشکلات سے دوچار
    • باجوڑ: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی حالت میں فرار،ذرائع
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغان رہنماؤں کی دھمکیاں افسوسناک ہیں، وزیراعظم
    افغانستان

    افغان رہنماؤں کی دھمکیاں افسوسناک ہیں، وزیراعظم

    نومبر 8, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے افغان رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بے امنی پھیلانے میں غیر قانونی تارکین وطن کا ہاتھ ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا جب بھی افغانستان پر مصیبت آئی پاکستان نے ان کی بھرپور مدد کی، پاکستان نے 40 لاکھ افغان شہریوں کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا، افغانستان میں عبوری حکومت بننے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ غیر قانونی طور سے نقل مکانی کر کے پاکستان آئے، 8 لاکھ افغان شہریوں کو عبوری طور پر سٹیزن کارڈ مہیا کیے گئے۔

    انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا پاکستان میں بے امنی پھیلانے والوں میں غیر قانونی تارکین وطن کا ہاتھ ہے، دہشتگردوں نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے، دہشتگرد افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہیں، افغان عبوری حکومت کو سفارتی، سیاسی، فوجی، رسمی اور غیر رسمی ذرائع سے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کا قلعہ قمع کرنے کا واضح پیغام دیا جاتا رہا. انہوں نے کہا کہ افغان عبوری حکومت کو افغانستان میں موجود پاکستان کو مطلوب دہشتگردوں کی فہرست بھی دی گئی، دہشتگردوں سے متعلق معلومات افغان حکومت کے ساتھ شیئر بھی کی گئیں لیکن پاکستان مخالف دہشت گردوں کےخلاف افغانستان نےکوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے۔

    کچھ بھی ہو جائے غیرقانونی تارکین کی پالیسی سے واپسی ممکن نہیں: نگران وزیراعظم

    ان کا کہنا تھا بدقسمتی سے افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام کے بعد دہشتگردی میں 60 فیصد اضافہ ہوا،  2 سال میں سرحد پار دہشتگردی کی وجہ سے 2 ہزار سے زائد پاکستانی شہید ہوئے، 64 افغان دہشتگرد پاکستانی سکیورٹی فورسز سے لڑتے ہوئے مارے گئے، کوشش تھی ایسے معاملات کو میڈیا پر لائے بغیر افہام و تفہیم سے حل کر لیا جائے لیکن افغان حکومت کے مثبت ردعمل نہ آنے پر معاملات خودٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا۔

    غیر قانونی طورپر مقیم افغانوں کی واپسی پر دہشتگردی کے حالیہ واقعات میں اضافے سے متعلق سوال پر وزیراعظم کا کہنا تھا ہمارے کچھ خدشات ہیں، ہم الرٹ ہیں اور تمام پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں، کچھ بھی ہو جائے اس پالیسی سے واپسی ممکن نہیں ہے۔

    نگران وزیراعظم کا کہنا تھا افغان رہنماؤں کے حالیہ بیانات کے بعد حملوں میں تیزی آنا معنی خیز ہے، رضاکارانہ جانے والے افغان شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ واپس بھیج رہے ہیں، پاکستان کے اوپر کسی بھی ملک کا کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے، افغان رہنماؤں کے دھمکی آمیز بیانات افسوسناک ہیں، افغانستان کی عبوری حکومت کو ادراک ہونا چاہیے کہ دونوں خودمختار ممالک ہیں۔

     افغان حکومت کی ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی انکے اور ہمارے بھی حق میں ہے: انوار الحق

    پارا چنار میں سرحد پار سے کارروائیوں سے متعلق سوال پر نگران وزیراعظم کا کہنا تھا اس حوالے سے صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کر دی ہیں، کسی کو بھی ایک انچ حصے پر کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے۔

    ٹی ٹی پی کے خلاف افغان سرزمین میں کارروائیوں سے متعلق سوال پر انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا ہمیں امید ہے کہ افغانستان کی عبوری حکومت ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کرے گی، یہ ان کے بھی حق میں ہے اور ہمارے بھی حق میں ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاب پاکستان ورلڈکپ سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟
    Next Article آئی ایم ایف کا رئیل اسٹیٹ سے ٹیکس وصولی سخت کرنے کا مطالبہ
    Web Desk

    Related Posts

    وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات

    اکتوبر 23, 2025

    سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج

    اکتوبر 23, 2025

    دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 22, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم کی واپسی

    اکتوبر 23, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات

    اکتوبر 23, 2025

    سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج

    اکتوبر 23, 2025

    دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 22, 2025

    میرعلی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی، 6 افراد جھلس کر دم توڑ گئے

    اکتوبر 22, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.