Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جولائی 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سید رب نواز طارق شہید
    • قلات کے قریب مسافر بس پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی
    • شمسی توانائی: روشن مستقبل یا بھاری ٹیکسوں کا اندھیرا؟۔ تحریر ندا خان
    • برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز کے لیے راستہ کھول دیا
    • جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حمید اللہ ہلاک، اہل خانہ کا لاش لینے سے انکار
    • خیبرپختونخوا کا میگا کرپشن اسکینڈل: 25 ارب روپے کے اثاثے برآمد، لگژری گاڑیاں، جائیدادیں اور سونا ضبط
    • افغان طالبان کے جنگجو پاکستان میں دہشتگردی کے لیے متحرک، ویڈیو منظرعام پر
    • برطانیہ کا پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھانے کا اعلان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر زور
    اہم خبریں

    وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر زور

    جون 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے رابطے کے دوران ایران پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے۔

    وزیراعظم نے پاکستان کی جانب سے امریکی حملوں ،جو گزشتہ آٹھ دنوں کے دوران اسرائیل کی بلا اشتعال اور بلا جواز جارحیت کے بعد ہوئے ،کی مذمت کی۔

    وزیراعظم نے برادر ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

    وزیر اعظم نے تحفظات کا اظہار کیا کہ امریکی حملوں میں ان تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے تحفظات کے تحت تھیں۔ یہ حملے IAEA کے قانون اور دیگر بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

    ٹیلی فونک بات چیت کے دوران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کے حق دفاع کا ذکر کرتے ہوئے امن کے لئے فوری طور پر مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا جو آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔

    وزیر اعظم  نے صورتحال کی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اجتماعی کوششوں پر بھی زور دیا اور اس تناظر میں پاکستان کے تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    اس موقع پرصدر پیزشکیان نے ایران کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا اور ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر وزیراعظم، حکومت اور پاکستان کے عوام بشمول عسکری قیادت کا دلی شکریہ ادا کیا۔

    دونوں رہنمائوں نے اس نازک موڑ پر امت کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنمائوں نے قریبی رابطے میں رہنے پر  بھی اتفاق کیا۔

    Diplomatic Talk Iranian President Middle East Stability Pakistan-Iran relations Regional Peace shehbaz sharif
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleامریکی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، وزیراعظم کا ایرانی صدر سے اظہارِ یکجہتی
    Next Article امریکی بی-ٹو بمبار طیاروں نے ایران پر حملے کے لیے کس ملک کی فضائی حدود استعمال کیں؟
    Web Desk

    Related Posts

    بلوچستان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سید رب نواز طارق شہید

    جولائی 17, 2025

    قلات کے قریب مسافر بس پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

    جولائی 17, 2025

    شمسی توانائی: روشن مستقبل یا بھاری ٹیکسوں کا اندھیرا؟۔ تحریر ندا خان

    جولائی 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سید رب نواز طارق شہید

    جولائی 17, 2025

    قلات کے قریب مسافر بس پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

    جولائی 17, 2025

    شمسی توانائی: روشن مستقبل یا بھاری ٹیکسوں کا اندھیرا؟۔ تحریر ندا خان

    جولائی 16, 2025

    برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز کے لیے راستہ کھول دیا

    جولائی 16, 2025

    جنوبی وزیرستان میں دہشتگرد حمید اللہ ہلاک، اہل خانہ کا لاش لینے سے انکار

    جولائی 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.