Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad
براؤزنگ زمرہ

پشاور سٹی

پشاور: سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا، قیدیوں سمیت کئی جیل اہلکار زخمی

پشاور: سینٹرل جیل میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں قیدیوں سمیت کئی جیل اہلکار زخمی ہوگئے۔ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل مقصود خان  کے مطابق قیدیوں کےمخالف گروپوں کے مابین جھگڑا ہوا جس میں 4 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ ایس پی جیل نے بتایا کہ جھگڑے میں ملوث قیدیوں کی دشمنی ہے اور قیدیوں کے جھگڑےکے دوران بیچ بچاؤ میں جیل اہلکاروں کو معمولی زخم آئے، انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی ایف آئی آر درج…

پشاور پولیس لائنز مسجد خودکش حملے کے دو سہولت کار گرفتار

پشاور :  پولیس لائن مسجد دھماکا کیس میں پیش رفت  ہوئی ہے جس میں حملہ آور کے دو سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک سعد پولیس لائن خودکش حملے میں ملوث  ہے، افغان سہولت کار واقعے کے بعد بیرون ملک فرار ہونےکی کوشش کررہا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ  افغان سہولت کار سے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار…

پشاور پولیس نے پنجاب پولیس کو ملنے والی مراعات کی معلومات کیلئے خط لکھ دیا

پشاور پولیس نے مراعات سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے پنجاب پولیس کو خط ارسال کردیا۔ سی سی پی او پشاور کی جانب سے پنجاب پولیس کو خط لکھا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہےکہ پنجاب پولیس کو روزمرہ الاؤنس اور  رسک الاؤنس کی تفصیلات مہیا کی جائیں، پنجاب پولیس کے علاج معالجے کے  ایس او پیز  اور  تعلیمی اخراجات پالیسی کی  تفصیلات  بھی دی جائیں۔ خط کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا کو  2 ہفتے قبل پولیس دربار میں…

پشاور کی جیلیں اور عدالتیں فائبر آپٹک کیبلز سے منسلک

پشاور میں عدالتوں اور جیلوں کو فائبر آپٹک کیبلز سے جوڑ دیا گیا جس سے قیدیوں کو لانے لے جانے پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی ہوسکے گی۔ پشاور میں انصاف کے عمل کو زیادہ موثر، محفوظ اور سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے فائبر آپٹک کیبلز نصب کرکے عدالتوں اور جیل کو آپس میں جوڑ دیا گیا ہے جس سے نہ صرف قیدی ہتھکڑیوں میں لانے کی ذلت آمیز عمل سے بچ سکیں گے بلکہ انکو لانے اور لے جانے پر اٹھنے والے سرکاری…

یوٹیلٹی سٹور وں سے سستی چینی،گھی،آٹے کی فراہمی معطل

پشاور کے یوٹیلٹی سٹورز پر سستے آٹے،سستے گھی اور سستی چینی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے اور ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اسے بحال نہیں کیا جا سکا ہے جبکہ پشاور میں یوٹیلیٹی سٹوز بند ہونا بھی شروع ہوگئے ہیں حسن گھڑی یوٹیلٹی سٹور بند کر دیا گیا ہے لپروسی ٹی بی بلائنڈنس ریلیف ایسوسی ایشن پاکستان کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر سرجن محمد عارف خان نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹوروں میں گھی،آٹے…

پشاور میں آج یوم سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا

پشاور میں آج ہونے والے دھماکے کے پیش نظر صوبے میں آج یوم سوگ منایا جائے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان نے صوبے میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ آج خیبرپختونخوا میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔ اعظم خان نے کہا کہ حکومت شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ خیال رہے کہ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دوران خودکش دھماکے میں امام…

پشاور پولیس لائنز دھماکا، شہدا کی تعداد 93 ہوگئی

پشاور پولیس لائنز دھماکے میں شہدا کی تعداد 93 ہوگئی۔ پولیس کے مطابق پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 221 ہے جب کہ اب تک 93 افراد کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ حکام کے مطابق مسجد کے ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنےکےلئےآپریشن جاری جاری ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔ ریسکیو 1122 پشاور کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نوید اختر کا کہنا ہےکہ حتمی طورپر نہیں کہا جاسکتاکہ آپریشن کب…

پشاور: پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکا، شہدا کی تعداد 32 ہوگئی، 140 سے زائد زخمی

پشاور : پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ریسکیو کے مطابق پشاور کے علاقے صدر پولیس لائنز میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جب کہ دھما کے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ ریسکیو کا کہنا ہےکہ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار موقع پر…

پشاور: سینئر وکیل لطیف آفریدی قاتلانہ حملے میں جاں بحق

 پشاور: سینئر وکیل اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر لطیف آفریدی فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائی کورٹ کے احاطے میں بار روم میں پیش آیا۔ لطیف آفریدی کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق لطیف آفریدی پر فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور نے لطیف…

پشاور میں دہشتگردوں کا سربند تھانے پر حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

پشاور کے سربند تھانے پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر اور ان کے 2 گن مین شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشاور میں دہشتگردوں کے سربند تھانے پر دستی بموں سے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین اور ان کے دو گن مینز  ارشاد اور جہاں زیب شہید ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں دہشتگردوں کی جانب سے اسنائپرگن اور دستی بموں کا استعمال کیا گیا ہے بعد ازاں پولیس کی…