Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اگست 5, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر نیوز کا شو "بنیاد” — بلدیاتی نظام اور رکاوٹوں پر جامع بحث
    • پشاور کے بازاروں میں مینا شمس کا مقبول روڈ شو، ناظرین میں دھوم
    • پشاور کے معروف ریڈیو اناؤنسر شکیل ارشد انتقال کر گئے
    • پاکستان کا دوٹوک اعلان: روس کے لیے لڑنے والے افغان دہشت گرد، پاکستانی نہیں
    • یومِ استحصالِ کشمیر پر پی ٹی آئی کا احتجاج، قومی کاز پسِ پشت
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نئے دور میں داخل، دنیا بھی معترف
    • سعودی عرب:دہشتگردی اور سمگلنگ کے الزام میں 3 روز کے دوران 17 افراد کو سزائے موت دے دی گئی
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات، نوٹیفکیشن جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی
    اہم خبریں

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی

    اکتوبر 24, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی۔ بھارت نے پاکستان کا 160 رنز کا ہدف  6 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کیا اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

    بھارت کی اننگز

    اننگز کے آغاز پر ہی نسیم نے کے ایل راہول کو 4 رنز پر آؤٹ کیا، اس کے بعد حارث رؤف نے کپتان روہت شرما کو بھی 4 اور سوریا کمار یادیو کو  15 رنز پر پویلین لوٹایا۔ اس کے بعد اکسر پٹیل کو 2 رنز پر بابر نے رن آؤٹ کیا۔ اکسر کے آؤٹ ہونے کے بعد کوہلی اور پانڈیا نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 5 ویں وکٹ پر 113 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ تاہم ہاردک پانڈیا 40 رنز بنا کر نواز کا شکار بنے۔ بھارت کو جیت کیلئے 6 گیندوں پر 16 رنز درکار تھے، آخری اوور کی 5 ویں گیند پر نواز نے دنیش کارتھک کو آؤٹ کیا تاہم آخری گیند پر بھارت نے 160 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

    یوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ کوہلی میچ میں ناقابل 82 رنز بنا کر شکست رہے اور مین آف دی میچ کے حقدار بھی ٹھہرے۔ گرین شرٹس کی جانب سے حارث رؤف اور محمد نواز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی اننگز:

    میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی کپتان بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں چوتھے اوور میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بناکر ارشدیپ کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 51 رنز بنائے، شان مسعود نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔  اس کے علاوہ شاداب خان 5، حیدر علی 2، محمد نواز 9، آصف علی 2، شاہین 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور حارث رؤف 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ بھونیشور کمار اور شامی ایک ایک وکٹ لینت میں کامیاب رہے۔

    اس سے قبل خبریں تھیں کہ میلبرن میں پاک بھارت میچ کے دوران بارش ہونے کے قوی امکانات ہیں تاہم اب یہ امکان کم ہوگیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں اس وقت دھوپ نکل آئی ہے۔

    اس سے قبل ہوبارٹ میں سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کھیلا گیا تھا جس میں لنکن ٹائیگرز نے آئرش ٹیم کو9 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجسٹس فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کیلئے نامزد 3 ناموں پر اعتراض اٹھا دیا
    Next Article سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا میں قتل
    Web Desk

    Related Posts

    پشاور کے بازاروں میں مینا شمس کا مقبول روڈ شو، ناظرین میں دھوم

    اگست 5, 2025

    پشاور کے معروف ریڈیو اناؤنسر شکیل ارشد انتقال کر گئے

    اگست 5, 2025

    پاکستان کا دوٹوک اعلان: روس کے لیے لڑنے والے افغان دہشت گرد، پاکستانی نہیں

    اگست 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر نیوز کا شو "بنیاد” — بلدیاتی نظام اور رکاوٹوں پر جامع بحث

    اگست 5, 2025

    پشاور کے بازاروں میں مینا شمس کا مقبول روڈ شو، ناظرین میں دھوم

    اگست 5, 2025

    پشاور کے معروف ریڈیو اناؤنسر شکیل ارشد انتقال کر گئے

    اگست 5, 2025

    پاکستان کا دوٹوک اعلان: روس کے لیے لڑنے والے افغان دہشت گرد، پاکستانی نہیں

    اگست 5, 2025

    یومِ استحصالِ کشمیر پر پی ٹی آئی کا احتجاج، قومی کاز پسِ پشت

    اگست 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.