Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس
    • شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح
    • پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی
    • سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی
    • ویمنز ایشیا کپ: آئی سی سی نے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پرجرمانہ عائد کردیا
    • خیبر پختونخوا میں عدالتوں کے ایک دن کے بائیکاٹ سےعوام کے 12 کروڑ روپے ضائع ہوتے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
    • بھارت کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنے وعدے پورے کرے، پاکستان
    • مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت ہے، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملک کے مختلف علاقوں میں 6.8 شدت کا زلزلہ، 9 افراد جاں بحق، 160 سے زائد زخمی
    اہم خبریں مارچ 22, 2023

    ملک کے مختلف علاقوں میں 6.8 شدت کا زلزلہ، 9 افراد جاں بحق، 160 سے زائد زخمی

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیےگئے، خیبر پختونخوا میں زلزلے نے سب سے زیادہ نقصانات ہوئے جہاں 9 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

    زلزلےکے باعث ملک بھر میں 160 سے زائد افراد زخمی ہوئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ پاکستانی وقت کے مطابق منگل کی رات 9 بج کر 47 منٹ پر آیا،  زلزلےکا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا خطہ تھا، زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے جھٹکے ترکمانستان، بھارت، قازقستان، تاجکستان ، ازبکستان، چین، افغانستان کرغزستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ پشاور، کوہاٹ، صوابی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے لاہور ،کوئٹہ راولپنڈی میں محسوس کیے گئے۔

    اس کے علاوہ بہاولپور ،لودھراں، ڈی جی خان، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پارا چنار، کرک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لکی مروت، مردان ، باجوڑ، نوشہرہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلےکے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    اسکردو اور چلاس میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے۔ خوفزدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر آگئے۔

    زلزلے کے نقصانات کے حوالے سے این ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ جاری

    زلزلے کے نقصانات کے حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے بعد 3.7 کا ایک آفٹرشاک بھی آیا، گلگت بلتستان کے علاقے استور میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستہ بلاک ہوگیا، اسلام آباد کے علاقے ایچ الیون میں خداداد ہائٹس بلڈنگ کو نقصان پہنچا، خیبرپختونخوا میں زلزلے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر66 افراد زخمی ہوئے، صوابی میں گھرکی چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوئے، چترال میں گھر اورچھت اور دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔

    پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی رپورٹ

    خیبرپختونخوا(کے پی) میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات سے متعلق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں زلزلے سے 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، زلزلےکے نتیجےمیں 9 افراد جاں بحق اور 44 افراد زخمی ہوئے۔

    پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، خیبرپختونخوا میں زلزلے کے بعد صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجنوبی وزیرستان: انگور اڈا میں فائرنگ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید
    Next Article نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی ہدایت اللہ طوری مستعفی
    Web Desk

    Related Posts

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 2026

    شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح

    ستمبر 7, 2026

    پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی

    ستمبر 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 2026

    شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح

    ستمبر 7, 2026

    پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی

    ستمبر 7, 2026

    سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی

    ستمبر 7, 2026

    ویمنز ایشیا کپ: آئی سی سی نے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پرجرمانہ عائد کردیا

    ستمبر 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.