Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جون 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
    • خيبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری
    • پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
    • بلوچستان کے اضلاع سبی اور کوہلو میں زلزلے کے شدید جھٹکے
    • بنوں: نجی ایمبولینس پر فائرئگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، تحقیقات جاری
    • سوات: لڑکی کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار، مزید تحقیقات جاری، پولیس
    • ملک بھر میں یومِ عاشور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، سیکیورٹی ہائی الرٹ
    • صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » توشہ خانہ کیس: الیکشن کمیشن کی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست خارج
    اہم خبریں

    توشہ خانہ کیس: الیکشن کمیشن کی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست خارج

    اپریل 11, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست خارج کر دی۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث اور  فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

    سماعت کے آغاز پر عدالت نے سوال کیا کہ توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی درخواست پر کیا کہتے ہیں ؟ اس پر عمران خان کے وکلا نے کہا کہ جلد سماعت مقرر کرنے کا جواز کیاہے؟ پیسا ضائع ہوتاہے، الیکشن کمیشن کی مرضی سے 29 اپریل کی تاریخ لی، دو دن بعد الیکشن کمیشن کو خیال آیا ہے کہ تاریخ جلد مقرر کرانی ہے۔

    خواجہ حارث نے کہا کہ کیس کافیصلہ الیکشن کمیشن کے اثر و رسوخ کے بغیر ہونا ہے لیکن عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں امتیازی سلوک کیوں کیاجارہا ہے، توشہ خانہ کیس کی سماعت جلد مقرر کرنےکی کوشش کیس میں مداخلت کرنےکے مترادف ہے، الیکشن کمیشن چاہتاہےکہ عمران خان پر جرم عائد کی جائے۔

    اس موقع پر وکیل امجد پرویز نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر امتیازی سلوک کرنے کا الزام لگانا غلط ہے، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیاکہ کرپٹ پریکٹسز پر 3 ماہ کے اندر ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے، سپریم کورٹ نے کہا ایک بار شکایت دائر ہو تو 3 ماہ کےاندر فیصلہ کیاجائے، الیکشن کمیشن کی درخواست میرٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر دائر کی گئی۔ بعد ازاں عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا اور الیکشن کمیشن کی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعوامی نیشنل پارٹی کا ملک میں جاری صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
    Next Article کوئٹہ: کچلاک میں پولیس آپریشن، ملزمان کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید
    Web Desk

    Related Posts

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    جون 26, 2026

    خيبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری

    جون 26, 2026

    پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

    جون 26, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    جون 26, 2026

    خيبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ جاری

    جون 26, 2026

    پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

    جون 26, 2026

    بلوچستان کے اضلاع سبی اور کوہلو میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    جون 26, 2026

    بنوں: نجی ایمبولینس پر فائرئگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، تحقیقات جاری

    جون 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.