Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جولائی 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکا، ایران کشیدگی سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
    • آپریشن شعبان میں مزید 3 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 88 ہوگئی
    • پشاور میں غیر قانونی مقیم 640 افغان شہری گرفتار، رجسٹریشن کے بعد طورخم کے راستے ڈی پورٹ
    • پشاور میں بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا، بی ڈی یو اہلکار شہید
    • گورنر خیبر پختونخوا اور سعودی سفیر نے پشاور میں سعودی ایئرلائنز کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک صدر سے ملاقات، پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر گفتگو
    • وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت
    • گوادر بندرگاہ پر بحری تجارتی جہازوں کو بنکرنگ کی سہولت کا آغاز، 40 سال بعد اہم سنگ میل عبور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے: ترجمان پاک فوج
    اہم خبریں

    فوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے: ترجمان پاک فوج

    جون 26, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے اور یہ جاری رہے گا۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ پاک فوج کی فیصلہ سازی میں مکمل ہم آہنگی اور شفافیت ہے، سانحہ 9 مئی کو نہ بھلایا جائے گا اور نہ ملوث عناصر کو معاف کیا جاسکتا ہے، تمام ملوث کرداروں کو آئین پاکستان اور قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اس عمل کو انجام تک پہنچانے میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائیگا، فوج نے اپنی روایات کے مطابق خود احتسابی مرحلے کو مکمل کرلیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ فوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے اور یہ جاری رہے گا، فوج میں خود احتسابی کا عمل بغیر کسی تفریق کے کیا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ ملٹری کورٹس سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس چل رہاہے، اس وقت ملک بھر میں 17 اسٹینڈنگ کورٹس کام کررہی ہیں، ملٹری کورٹس 9 مئی کے بعد وجود میں نہیں آئیں ، پہلے سے موجود اور فعال تھیں، ثبوت اور قانون کے مطابق سول کورٹس نے ان کیسز کو ملٹری کورٹس منتقل کیا ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ ثبوت دیکھنے کے بعد قانون کے مطابق سول کورٹس نے یہ مقدمات ملٹری کورٹس بھیجے ہیں، ان تمام ملزمان کو مکمل قانونی حقوق حاصل ہیں، ان ملزمان کو تمام حقوق حاصل ہیں اور انہیں اپیل کا بھی حق حاصل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آرمی ایکٹ قانون اور آئین کا کئی دہائیوں سے حصہ ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسانحہ9 مئی: فوجی تنصیبات کی حفاظت میں کوتاہی پر لیفٹیننٹ جنرل سمیت اعلیٰ افسران فوج سے فارغ
    Next Article ملک کے بیشتر حصوں میں آج آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
    Web Desk

    Related Posts

    امریکا، ایران کشیدگی سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

    جولائی 15, 2026

    آپریشن شعبان میں مزید 3 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 88 ہوگئی

    جولائی 15, 2026

    پشاور میں غیر قانونی مقیم 640 افغان شہری گرفتار، رجسٹریشن کے بعد طورخم کے راستے ڈی پورٹ

    جولائی 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکا، ایران کشیدگی سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

    جولائی 15, 2026

    آپریشن شعبان میں مزید 3 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 88 ہوگئی

    جولائی 15, 2026

    پشاور میں غیر قانونی مقیم 640 افغان شہری گرفتار، رجسٹریشن کے بعد طورخم کے راستے ڈی پورٹ

    جولائی 15, 2026

    پشاور میں بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا، بی ڈی یو اہلکار شہید

    جولائی 14, 2026

    گورنر خیبر پختونخوا اور سعودی سفیر نے پشاور میں سعودی ایئرلائنز کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا

    جولائی 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.