ایک بار پھر جاپان میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں. ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.0ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی جبکہ لوگوں میں زلزلے کے باعث شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے. یاد رہے کہ جاپان میں اس سے قبل یکم جنوری 2024 کو شمال وسطی علاقے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت جاپان میں 7.4 ریکارڈ کی گئی تھی.مغربی ساحلی علاقوں کیلئے سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی
جاپانی حکام کی جانب سے فوکو شیما اور نیاگی کیلئے سونامی وارننگ جاری کی تھی. ماگاٹا ، یشی کاوا، نیگاٹا میں اس کے علاوہ سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی