ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے تھانہ میں گھس کر دستی بموں پھینکے اور پولیس اہلکاروں پر سنائپر سے فائرنگ کی۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 10 پولیس اہلکار شہہید جبکہ 6 زخمی ہوئَے۔ واقعہ کے بعد پولیس لائں ڈیرہ سے بھاری نفری روانہ کر دی گئی۔
ڈی ایس پی درابن کا کہنا ہے کہ شہید اہلکاروں میں 4 ایلیٹ فورس کے جوان اور 6 ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے پولیس اہلکار شامل ہیں۔ دہشت گرد حملے میں10اہلکارشہید،6زخمی ہوئے جن میںمحمد اسلم، غلام فرید، محمد جاوید، محمد ادریس، محمد عمران، منصور سمیت ایلیٹ فورس کے اے ایس ائی کوثر، احترام، رفیع اللہ اور حمید الحق شامل ہیں۔