پشاور کی سینٹر جیل سے ایک روز قبل رہا ہونے والی خاتون کو قتل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے شاہ قبول میں رہا ہونے والی خاتون داماد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ اچانک ملزمان نے شدید فائرنگ شروع کردی جس کی وجہ سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی اور اس کے ساتھ داماد بھی زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہےجس کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جارہا ہے، جبکہ زخمی داماد کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی ڈویژن ظفر احمد خان کے مطابق ملزمان کو پکڑنے کے لئے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔