کسانوں کے احتجاج کے بعد کے پی حکومت کی جانب سے صوبائی تمباکو ڈیولپمنٹ سیس میں 100 فیصد کمی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا فنانس ترمیمی بل کے ذریعے تمباکو ڈویلپمنٹ سیس میں سو فیصد تک کمی لائی جائے گی۔رواں مالی سال کے بجٹ میں ورجینا تمباکو کا ڈویلمپنٹ سیس 50 روپے فی کلو اور اس کے برعکس دیگر اقسام کے تمباکو پر 30 روپے کلو تک کا ٹیکس عائد کیا گیا تھا جس کو اب کم کرکے بالترتیب 25 اور 15 روپے فی کلو کے قریب کیا جارہا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی نسوار کے تمباکو پر بدستور ساڑھے سات روپے تک کا ٹیکس عائد رہے گا۔
آج اسی حوالے سے فنانس ترمیمی بل اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے۔اجلاس میں کے پی صوبائی محتسب ترمیمی بل پیش کیا جائے گا،اس کے ساتھ ہی صوبائی اسمبلی ایملائز بل 2024 کو بھی ایوان میں لایا جائے گا۔آج ممران اسمبلی کے سیشن میں محکمہ بلدیات ،آبنوشی، زراعت ولائیو سٹاک اور محکمہ مواصلات وتعمیرات کے حوالے سے سوالات بھی پیش کئے جائے گئے۔