Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جون 4, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کامٹیک اقدام کے تحت تعاون کے فروغ کے لیے نمل یونیورسٹی کے وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کا دورہ
    • پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کیلیے نیب سے مدد طلب
    • گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت قدرتی حسن کو معاشی ترقی کا مؤثر ذریعہ بنانے کیلیے اہم اقدامات
    • آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
    • بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ، برطانوی پارلیمان میں بحث، انسانی حقوق سے متعلق تشویش کا اظہار
    • فوزیہ کوفی نے افغان طالبان رجیم کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا
    • برآمدات پر مبنی ترقیاتی اہداف کا حصول ہماری اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم شہباز شریف
    • سولر صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کا کوئی منصوبہ نہیں، پاور ڈویژن
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » 9 مئی واقعات کی عدالتی تحقیقات کی جائیں،خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور ہائیکورٹ کو خط
    اہم خبریں

    9 مئی واقعات کی عدالتی تحقیقات کی جائیں،خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور ہائیکورٹ کو خط

    جولائی 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    KP govt letter to Chief Justice PHC
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبر پختونخوا حکومت  نے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا،اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے لکھے گئے خط میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔
    وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم نے لکھے گئے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کو خط بھیج دیا ہے۔
    آفتاب عالم کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کمیشن کے لیے ناموں کا اعلان کریں گے اور جوڈیشل کمیشن کے سربراہ پشاور ہائی کورٹ کے جج ہوں گے۔
    آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کو خط بھیج دیا گیاہے، خط صوبائی حکومت کے اسٹیبلشمنٹ اور ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ارسال کیا گیا۔
    اس سے قبل 27 جون کو خیبرپختونخوا کابینہ نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دی تھی۔
    صوبائی کابینہ کے فیصلے کے مطابق کمیشن کو 9 مئی کی مکمل تحقیقات کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی، تحقیقات کے بعد 9 مئی 2023 کے واقعات میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔
    خیال رہے کہ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔
    مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی حملہ کیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
    Next Article جسٹس (ر)طارق مسعود،جسٹس(ر)مظہر عالم میاں خیل کل بطور ایڈہاک جج حلف اٹھائیں گے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کامٹیک اقدام کے تحت تعاون کے فروغ کے لیے نمل یونیورسٹی کے وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کا دورہ

    جون 4, 2026

    پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کیلیے نیب سے مدد طلب

    جون 4, 2026

    آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

    جون 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کامٹیک اقدام کے تحت تعاون کے فروغ کے لیے نمل یونیورسٹی کے وفد کا خیبر نیٹ ورک اسلام آباد کا دورہ

    جون 4, 2026

    پی ٹی آئی دور میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کیلیے نیب سے مدد طلب

    جون 4, 2026

    گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت قدرتی حسن کو معاشی ترقی کا مؤثر ذریعہ بنانے کیلیے اہم اقدامات

    جون 4, 2026

    آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

    جون 4, 2026

    بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ، برطانوی پارلیمان میں بحث، انسانی حقوق سے متعلق تشویش کا اظہار

    جون 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.