پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل شب سے بحیرہ عرب سے مزید مون سون ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق بارشوں کا یہ نیا سلسلہ 6 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
بارشوں کے باعث صوبہ کے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مقامی ندی نالوں میں طغیانی/فلش فلڈ/اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد ، پنجاب ،خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، سندھ اور شمال مشرقی /جنوب مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش۔ اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ ، مشرقی بلوچستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں پر تیز/موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
ہفتہ, مئی 10, 2025
بریکنگ نیوز
- پاکستان اور بھارت جنگ بندی کے لیے تیار ہوگئے،امريکی صدر اور اسحاق ڈار کا اعلان
- بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور بے گناہ پاکستانیوں کے خون کا بدلہ لے لیا، وزیراعظم شہبازشریف
- آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ نے آرمی چیف کو پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے تعاون کی پیشکش کردی
- پاک فوج کا وار، صرف 5 گھنٹے میں بھارتی غرور کو خاک میں ملا دیا، دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
- جے ایف 17 تھنڈر کا کاری وار، بھارت کا ایس-400 نظام مٹی میں ملا دیا
- پاکستان کا بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز،متعدد ایئربیسز ، براہموس کے ڈپوز تباہ
- بھارت کو ایک اور شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری دیدی
- سعودی وزیر مملکت برائےخارجہ عادل الجبیر کی وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں