Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جولائی 20, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیفا ورلڈ کپ فائنل آج، اسپین اور ارجنٹینا کے ٹاکرے سے قبل اور ہاف ٹائم میں ستاروں کی کہکشاں سجے گی
    • اقوامِ متحدہ: افغانستان اب بھی ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش کی سرگرمیوں کا مرکز، طالبان روابط ختم کرنے میں ناکام
    • سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، مطلوب خارجی کمانڈر ہلاک
    • دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سکیورٹی فورسز کی وانا میں انٹیلیجنس بیسڈ کامیاب کارروائی
    • بلوچستان حکومت اور کوئٹہ دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پا گیا
    • ویسٹ انڈیز کے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
    • بنوں کے بکاخیل میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری، کرفیو نافذ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » یوٹیلیٹی سٹورزبند کرنے کا فیصلہ،ہزار وں ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
    اہم خبریں

    یوٹیلیٹی سٹورزبند کرنے کا فیصلہ،ہزار وں ملازمین کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    اگست 23, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Decision to close utility stores
    Decision to close utility stores
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر تمام سبسڈی ختم کرتے ہوئے ملک بھر میں سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    وفاقی حکومت کے مذکورہ فیصلے پر جنرل مینیجر یوٹیلیٹی سٹورز عنایت اللہ دولہ نے اپنے ایک بیان میں  کہا کہ حکومت یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے سے متعلق غور کر رہی ہے، حکومت رائٹ سائزنگ کے تحت یوٹیلیٹی سٹور بند کرے گی اور اس حوالے سے باقائدہ پلان تیار کیا جائے گا۔

    جنرل مینیجر نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین سے متعلق فیصلہ پلان کے تحت کیا جائے گا، رائٹ سائزنگ کمیٹی کی جانب سے حکومت کو یوٹیلیٹی سٹورز کے معاملے پر تجویز دی جائے گی۔

    یوٹیلیٹی سٹورز انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے ہمیں 2 ہفتوں سے ایک ماہ تک کا وقت دیا ہے جب کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔

    انتظامیہ کا بتانا ہے کہ اسٹورز بند ہونے کی خبر کے بعد 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے، 6 ہزار مستقل جب کہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجزپر ہیں۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔

    یوٹیلیٹی سٹورز کے خاتمے کے بعد متاثر ہونے والے ہزاروں ملازمین نے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج پر غور بھی شروع کردیا ہے ۔

    دوسری جانب  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار میں سیکریٹری صنعت و پیدوار نے  کہا ہے کہ کہ رائٹ سائزنگ کے تحت وفاقی حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا سوچ رہی ہے، رائٹ سائزنگ کمیٹی کے فیصلے کابینہ کو بھجوائے جائیں گے۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت صنعت و پیداوار کے اجلاس میں سیکریٹری صنعت و پیدوار نے کہا کہ رائٹ سائزنگ کے تحت وفاقی حکومت یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا سوچ رہی ہے، رائٹ سائزنگ کمیٹی کے فیصلے کابینہ کو بھجوائے جائیں گے۔

    سیکریٹری انڈسٹریز نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے متعلق وزارت صنعت و پیداوار عمل درآمد کے لیے ایکشن پلان دے گی، ملازمین کے لیے پیکج پر کام کیا جا رہا ہے، حکومت مالی مشکلات کے باعث نجکاری کر رہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستانی انقلابیوں کا المیہ کیا ہے؟
    Next Article خیبرپختونخوا سمیت بیشترعلاقوں میں 26 سے 29 اگست تک شدید بارشوں کا امکان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    فیفا ورلڈ کپ فائنل آج، اسپین اور ارجنٹینا کے ٹاکرے سے قبل اور ہاف ٹائم میں ستاروں کی کہکشاں سجے گی

    جولائی 19, 2026

    اقوامِ متحدہ: افغانستان اب بھی ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش کی سرگرمیوں کا مرکز، طالبان روابط ختم کرنے میں ناکام

    جولائی 19, 2026

    سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، مطلوب خارجی کمانڈر ہلاک

    جولائی 18, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیفا ورلڈ کپ فائنل آج، اسپین اور ارجنٹینا کے ٹاکرے سے قبل اور ہاف ٹائم میں ستاروں کی کہکشاں سجے گی

    جولائی 19, 2026

    اقوامِ متحدہ: افغانستان اب بھی ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش کی سرگرمیوں کا مرکز، طالبان روابط ختم کرنے میں ناکام

    جولائی 19, 2026

    سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، مطلوب خارجی کمانڈر ہلاک

    جولائی 18, 2026

    دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سکیورٹی فورسز کی وانا میں انٹیلیجنس بیسڈ کامیاب کارروائی

    جولائی 18, 2026

    بلوچستان حکومت اور کوئٹہ دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پا گیا

    جولائی 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.