Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا
    • سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا
    • کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
    • خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    • خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
    • بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سوات میں دہشتگردی نامنظور، ہم امن چاہتے ہیں،امن مظاہرے میں نعرہ بازی
    خاص خبریں ستمبر 27, 2024

    سوات میں دہشتگردی نامنظور، ہم امن چاہتے ہیں،امن مظاہرے میں نعرہ بازی

    Facebook Twitter Email
    Terrorism is not accepted in Swat, we want peace, Swat peace demonstration
    سوات کے لوگ ہر قسم کی دہشت گردی اور فوجی آپریشن کےخلاف ہیں۔ مقررین
    Share
    Facebook Twitter Email

    سوات: (تحسین اللہ تاثیر)  مینگورہ نشاط چوک میں سوات قومی جرگے کے زیر اہتمام امن مظاہرہ منعقد ہوا،مظاہرے  میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جن میں وکلاء، ٹریڈ فیڈریشن، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما و کارکن اور طلبا شامل تھے۔

    سوات امن مظاہرے میں شرکا نے دہشت گردی نامنظور اور امن کے قیام کے لئے نعرہ بازی کی اور حکومت سے امن قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔مقررین نے کہا کہ عوام علاقے میں پائیدار امن چاہتے ہیں، یہاں کے لوگ ہر قسم کی دہشت گردی اور فوجی آپریشن کےخلاف ہیں۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ آج لوگوں نے مصنوعی دہشت گردی کو مسترد کردیا، سوات مزید بم دھماکوں اور فوجی آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    صوبائی وزیر فضل حکیم نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ یہاں کے عوام پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نے دہشت گردی کے خلاف اسمبلی فلور پر بھی آواز اٹھائی ہے،اگر ادارے امن کے قیام میں ناکام ہوتے ہیں تو مقامی لوگ خود دہشت گردوں  کےخلاف اسلحہ اٹھائیں گے۔

    عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایوب خان اشاڑے نے کہا کہ  دہشت گردوں کو بھگانے کا ہنر ہم اچھی طرح جانتے ہیں، ہم سوات میں مزید کسی قسم کی دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔

    مختیار یوسفزئی نے کہا کہ سوات میں لوگوں نے مصنوعی دہشت گردی کو مسترد کردیا، امن جلسہ میں ہزاروں لوگوں کی شرکت نے ثابت کردیا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں، ہم کسی صورت فوجی آپریشن کو تیار نہیں۔

    دوسری جانب ضلع انتظامیہ کے جانب سے جلسے میں دہشت گردی کے خطرات کی وارننگ کے باجود ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ جلسے کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلسہ گاہ سے ایک کلومیٹر دور گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا ئی گئی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط کے 1 ارب 2 کروڑ ڈالر موصول
    Next Article کرم میں آٹھویں روز جنگ بندی پر باقاعدہ عمل درآمد شروع
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا

    اکتوبر 22, 2026

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.