Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, فروری 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سینئر صحافی انیلا شاہین انتقال کر گئیں، صحافتی حلقوں میں سوگ
    • خیبر پختونخوا میں رمضان کے دوران دہشتگردی میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید
    • حاضر سروس بھارتی فوجی اہلکار منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار
    • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • شاہراہِ امن| قومی امن و سلامتی پر مبنی خصوصی پروگرام
    • پاکستان اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے روز مندی کا شکار، ہنڈرڈ انڈیکس 1632 پوائنٹس گر گیا
    • پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
    • پشاور ہائی کورٹ نے وادی تیراہ آپریشن پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلام آباد میں فوج طلب کر لی گئی، فسادیوں کو موقع پر گولی مارنے کا حکم
    اہم خبریں

    اسلام آباد میں فوج طلب کر لی گئی، فسادیوں کو موقع پر گولی مارنے کا حکم

    نومبر 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران سری نگرہائی وے پر پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنوں نے گاڑی رینجرزاہلکاروں پر چڑھادی، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانچ رینجرز اور پولیس کے جوان شدید زخمی ہیں۔

    شہر اقتدار میں آرٹیکل ٹو فورٹی فائیو کے تحت فوج کو طلب کرلیا گیا ۔ شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے۔ دہشتگردانہ کارروائی سے نمٹنے کےلیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سری نگر ہائی وے پر شر پسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس میں چار رینجرز اہلکار شہید، پانچ زخمی ہوگئے۔ مظاہرین کے پتھراؤ اور تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں کی تعداد 119 ہوگئی ۔ چار اہلکاروں کو گولیاں لگیں ۔ ایک ایس پی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    ادھر اسلام آباد میں چونگی نمبر 26 پر شر پسندوں کی جانب سے رینجرز اور پولیس پر بلااشتعال فائرنگ اور شدید پتھراؤ کیا گیا، تشدد سے ایک رینجرز سپاہی شدید زخمی ہو گیا، جسے تشویش ناک حالت میں کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

    شر پسند ہر طرح کے اسلحے اور ہتھیاروں سے بھی لیس ہیں، تمام شرپسند عناصر کی نشان دہی جاری ہے اور ان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں ہر صورت لایا جائے گا۔

    اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بلا لیا گیا،انتشار اور شر پسندوں کو آہنی ہاتھوں سے نپٹنے کے لیے احکامات دے دئیے۔ انتشار پسند اور دہشت گرد عناصر کو کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کاروائی سے نپٹنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دعوی کیا کہ حکومت نے مظاہرین کو سنگجانی کی طرف جانے کا کہا اور اس تجویز کی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے منظوری بھی دے دی لیکن پھر حکومت کو حتمی جواب نہیں دیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے سنگجانی میں بیٹھنے کی اجازت مل گئی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی
    Next Article تحریک انصاف کا انتشاری ٹولہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دانستہ نشانہ بنارہا ہے، وزیراعظم
    Web Desk

    Related Posts

    سینئر صحافی انیلا شاہین انتقال کر گئیں، صحافتی حلقوں میں سوگ

    فروری 26, 2026

    خیبر پختونخوا میں رمضان کے دوران دہشتگردی میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید

    فروری 26, 2026

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    فروری 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سینئر صحافی انیلا شاہین انتقال کر گئیں، صحافتی حلقوں میں سوگ

    فروری 26, 2026

    خیبر پختونخوا میں رمضان کے دوران دہشتگردی میں اضافہ، 20 سے زائد اہلکار شہید

    فروری 26, 2026

    حاضر سروس بھارتی فوجی اہلکار منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار

    فروری 25, 2026

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    فروری 25, 2026

    شاہراہِ امن| قومی امن و سلامتی پر مبنی خصوصی پروگرام

    فروری 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.