آرمی سٹیڈیم پشاور میں 21،20اور 22 دسمبر کو گرینڈ فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سٹالز لگائے گئے تھے ۔
پشاور: 3 روزہ فیسٹیول میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،شرکا نے مختلف سٹالز کے دورے کئے اورفوڈ سمیت لگائے گئے تمام سٹالز سے محظوظ ہوئے۔
فیسٹیول میں خیبر بینک کی جانب سے بھی سٹال لگایا گیا تھا ،جس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کے افسران نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر لکی ڈرا کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں حصہ لینے والوں نے انعامات بھی جیتے ۔
لکی ڈرا کے آخر میں بمپر پرائزکا اعلان ہوا اور بمپر پرائز فیاض محمود کے نام رہا، سابق ایم ڈی خیبر بینک احسان اللہ احسان نے بمپر پرائز فیاض محمود کو بمپر پرائز سے نوازا۔